کاربر:Hakimi/صفحه تمرین
از ویکی شیعه
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا اللّهُ، یا رَحْمنُ، یا رَحِیمُ، یا کرِیمُ، یامُقِیمُ، یا عَظِیمُ، یا قَدِیمُ، یا عَلِیمُ، یا حَلِیمُ، یا حَکیمُ، سُبْحانَک یا لَاإِلهَ إِلّا أَنْتَ، الْغَوْثَ الْغَوْثَ، خَلِّصْنا مِنَ النَّارِ یا رَبِّ.
اے معبود میں تجھ سے تیرے نام کے واسطے سے سوال کرتا ہوں اے الله اے بخشنے والے اے مہربان اے کرم کرنے والے اے ٹھہرنے والے اے بڑائی والے اے سب سے پہلے اے علم والے اے بردبار اے حکمت والے ۔ تو پاک ہے اے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں فریاد سن فریاد سن ہمیں آگ سے نجات دے اے پروردگار
یا سَیدَ السَّاداتِ، یا مُجِیبَ الدَّعَواتِ، یا رَافِعَ الدَّرَجَاتِ، یا وَلِی الْحَسَناتِ، یا غَافِرَ الْخَطِیئاتِ، یا مُعْطِی الْمَسْأَلاتِ، یا قابِلَ التَّوْباتِ، یا سَامِعَ الْأَصْواتِ، یا عَالِمَ الْخَفِیاتِ، یا دَافِعَ الْبَلِیاتِ.
اے سرداروں کے سردار اے دعائیں قبول کرنے والے اے درجات بلند کرنے والے اے نیکیوں میں مدد دینے والے اے گناہوں کے بخشنے والے اے حاجات پوری کرنے والے اے توبہ قبول کرنے والے اے آوازوں کے سننے والے اے چھپی چیزوں کے جاننے والے اے بلائیں دور کرنے والے
یا خَیرَ الْغافِرِینَ، یا خَیرَ الْفاتِحِینَ، یا خَیرَ النَّاصِرِینَ، یا خَیرَ الْحَاکمِینَ، یا خَیرَ الرَّازِقِینَ، یا خَیرَ الْوَارِثِینَ، یا خَیرَ الْحَامِدِینَ، یا خَیرَ الذَّاکرِینَ، یا خَیرَ الْمُنْزِلِینَ، یا خَیرَ الْمُحْسِنِینَ.
اے بخشنے والوں میں بہتر اے فتح کرنے والوں میں بہتراے مدد کرنے والوں میں بہتر اے حاکموں میں بہتر اے رزق دینے والوں میں بہتر اے وارثوں میں بہتر اے تعریف کرنے والوں میں بہتر اے ذکر کرنے والوں میں بہتر اے میزبانوں میں بہتراے احسان کرنے والوں میں بہتر۔
یا مَنْ لَهُ الْعِزَّهُ وَالْجَمالُ، یا مَنْ لَهُ الْقُدْرَهُ وَ الْکمالُ، یا مَنْ لَهُ الْمُلْک وَ الْجَلالُ، یا مَنْ هُوَ الْکبِیرُ الْمُتَعالِ، یا مُنْشِئَ السَّحابِ الثِّقالِ، یا مَنْ هُوَ شَدِیدُ الْمحالِ، یا مَنْ هُوَ سَرِیعُ الْحِسابِ، یا مَنْ هُوَ شَدِیدُ الْعِقابِ، یا مَنْ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوابِ، یا مَنْ عِنْدَهُ أُمُّ الْکتابِ.
اے وہ جس کیلئے عزت اور جمال ہے اے وہ جس کے لیے قدرت اور کمال ہے اے وہ جسکے لیے ملک اور جلال ہے اے وہ جو بڑائی والا بلند تر ہے اے بھرے بادلوں کے پیدا کرنے والے اے وہ جو بہت زیادہ قوت والا ہے اے وہ جو تیز تر حساب کرنے والا ہے اے وہ جوسخت عذاب دینے والا ہے اے وہ جسکے ہاں بہترین ثواب ہے اے وہ جسکے پاس لوح محفوظ ہے۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا حَنَّانُ، یا مَنَّانُ، یا دَیانُ، یا بُرْهانُ، یا سُلْطانُ، یا رِضْوانُ، یا غُفْرانُ، یا سُبْحانُ، یا مُسْتَعانُ، یا ذَا الْمَنِّ وَ الْبَیانِ.
اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے محبت والے اے احسان کرنیوالے اے بدلہ دینے والے اے دلیل روشن اے صاحب سلطنت اے راضی ہونے والے اے بخشنے والے اے پاکیزگی والے اے مدد کرنے والے اے صاحب احسان و بیان۔
یا مَنْ تَواضَعَ کلُّ شَیءٍ لِعَظَمَتِهِ، یا مَنِ اسْتَسْلَمَ کلُّ شَیءٍ لِقُدْرَتِهِ، یا مَنْ ذَلَّ کلُّ شَیءٍ لِعِزَّتِهِ، یا مَنْ خَضَعَ کلُّ شَیءٍ لِهَیبَتِهِ، یا مَنِ انْقادَ کلُّ شَیءٍ مِنْ خَشْیتِهِ، یا مَنْ تَشَقَّقَتِ الْجِبالُ مِنْ مَخافَتِهِ، یا مَنْ قامَتِ السَّمَاوَاتُ بِأَمْرِهِ، یا مَنِ اسْتَقَرَّتِ الْأَرَضُونَ بِإِذْنِهِ، یا مَنْ یسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ، یا مَنْ لَایعْتَدِی عَلی أَهْلِ مَمْلَکتِهِ.
اے وہ جس کی عظمت کے آگے سب چیزیں جھکی ہوئی ہیں اے وہ جسکی قدرت کے سامنے ہر شے سرنگوں ہے اے وہ جسکی بڑائی کے سامنے ہر چیز پست ہے اے وہ جسکے خوف سے ہر چیز دبی ہوئی ہے اے وہ جسکے ڈر سے ہر چیز فرمانبردار بنی ہوئی اے وہ جسکے خوف سے پہاڑ پھٹ جاتے ہیں اے وہ جسکے حکم سے آسمان کھڑے ہیں اے وہ جسکے اذن سے زمینیں ٹھہری ہوئی ہیں اے وہ کہ کڑکتی بجلی جسکی تسبیح خواں ہے اے وہ جو اپنے زیر حکومت لوگوں پر ظلم نہیں کرتا۔
یا غافِرَ الْخَطایا، یا کاشِفَ الْبَلایا، یا مُنْتَهَی الرَّجایا، یا مُجْزِلَ الْعَطایا، یا واهِبَ الْهَدایا، یا رازِقَ الْبَرایا، یا قَاضِی الْمَنایا، یا سَامِعَ الشَّکایا، یا بَاعِثَ الْبَرایا، یا مُطْلِقَ الْأُساری.
اے گناہوں کے بخشنے والے اے بلائیں دور کرنے والے اے امیدوں کے آخری مقام اے بہت عطاؤں والے اے تحفے عطا کرنے والے اے مخلوق کو رزق دینے والے اے تمنائیں پوری کرنے والے اے شکایتیں سننے والے اے مخلوق کو زندہ کرنے والے اے قیدیوں کو آزاد کرنے والے۔
یا ذَا الْحَمْدِ وَ الثَّناءِ، یا ذَا الْفَخْرِ وَ الْبَهاءِ، یا ذَا الْمَجْدِ وَ السَّناءِ، یا ذَا الْعَهْدِ وَ الْوَفاءِ، یا ذَا الْعَفْوِ وَ الرِّضاءِ، یا ذَا الْمَنِّ وَ الْعَطَاءِ، یا ذَا الْفَصْلِ وَ الْقَضاءِ، یا ذَا الْعِزِّ وَ الْبَقاءِ، یا ذَا الْجُودِ وَ السَّخاءِ، یا ذَا الْآلاءِ وَ النَّعْماءِ.
اے تعریف و ثناء کرنے والے اے فخر و خوبی والے اے بزرگی و بلندی والے اے عہد اور وفا والے اے معافی دینے والے اور راضی ہونے والے اے عطا و بخشش کرنے والے اے فیصلے اور انصاف والے اے عزت اور بقاء والے اے عطاء و سخاوت والے اے رحمتوں اور نعمتوں والے
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا مانِعُ، یا دافِعُ، یا رافِعُ، یا صانِعُ، یا نافِعُ، یا سامِعُ، یا جامِعُ، یا شافِعُ، یا واسِعُ، یا مُوسِعُ.
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے روکنے والے اے ہٹانے والے اے بلندکرنے والے اے بنانے والے اے نفع والے اے سننے والے اے جمع کرنے والے اے شفاعت کرنے والے اے کشادگی والے اے وسعت دینے والے۔
یا صانِعَ کلِّ مَصْنُوعٍ، یا خالِقَ کلِّ مَخْلُوقٍ، یا رازِقَ کلِّ مَرْزُوقٍ، یا مالِک کلِّ مَمْلُوک، یا کاشِفَ کلِّ مَکرُوبٍ، یا فَارِجَ کلِّ مَهْمُومٍ، یا رَاحِمَ کلِّ مَرْحُومٍ، یا نَاصِرَ کلِّ مَخْذُولٍ، یا سَاتِرَ کلِّ مَعْیوبٍ، یا مَلْجَأَ کلِّ مَطْرُودٍ.
اے ہر مصنوع کے صانع اے ہر مخلوق کے خالق اے ہررزق پانے والے کے رازق اے ہر مملوک کے مالک اے ہر دکھی کا دکھ دور کرنے والے اے ہر پ اے ہر بے سہار کے مددگار اے ہربرائی پر پردہ ڈالنے والے اے ہر راندے گئے کی پناہ گاہ ۔اے سختی کے وقت میرے سرمایہریشان کی پریشانی مٹانے والے اے ہر رحم کیے گئے پر رحم کرنے والے اے مصیبت میں میری امید گاہ
یا عُدَّتِی عِنْدَ شِدَّتِی، یا رَجَائِی عِنْدَ مُصِیبَتِی، یا مُؤْنِسِی عِنْدَ وَحْشَتِی، یا صَاحِبِی عِنْدَ غُرْبَتِی، یا وَلِیی عِنْدَ نِعْمَتِی، یا غِیاثِی عِنْد کرْبَتِی، یا دَلِیلِی عِنْدَ حَیرَتِی، یا غَنائِی عِنْدَ افْتِقارِی، یا مَلْجَئِی عِنْدَ اضْطِرارِی، یا مُعِینِی عِنْدَ مَفْزَعِی.
اے وحشت کے وقت میرے ہمدم اے میری تنہائی میں میرے ساتھی اے نعمت میں میری کفالت کرنے والے اے دکھ درد میں میرے مددگار اے حیرت کے وقت میرے رہنما اے محتاجی کے وقت میرے سرمایہ اے برقراری کے وقت میری پناہ گاہ اے فریاد کے وقت میرے مددگار۔
یا عَلَّامَ الْغُیوبِ، یا غَفَّارَ الذُّنُوبِ، یا سَتَّارَ الْعُیوبِ، یا کاشِفَ الْکرُوبِ، یا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، یا طَبِیبَ الْقُلُوبِ، یا مُنَوِّرَ الْقُلُوبِ، یا أَنِیسَ الْقُلُوبِ، یا مُفَرِّجَ الْهُمُومِ، یا مُنَفِّسَ الْغُمُومِ.
اے ہر غیب کے جاننے والے اے گناہوں کے بخشنے والے اے عیبوں کے چھپانے والے اے مصیبتیں دور کرنے والے اے دلوں کو پلٹنے والے اے دلوں کے معالج اے دلوں کے روشن کرنے والے اے دلوں کے ہمدم اے غموں کی گرہ کھولنے والے اے غموں کو دور کرنے والے۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا جَلِیلُ، یا جَمِیلُ، یا وَکیلُ، یا کفِیلُ، یا دَلِیلُ، یا قَبِیلُ، یا مُدِیلُ، یا مُنِیلُ، یا مُقِیلُ، یا مُحِیلُ.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے اے جلال والے اے جمال والے اے کارساز اے سرپرست اے رہنما اے قبول کرنے والے اے رواں کرنے والے
یا دَلِیلَ الْمُتَحَیرِینَ، یا غِیاثَ الْمُسْتَغِیثِینَ، یا صَرِیخَ الْمُسْتَصْرِخِینَ، یا جارَ الْمُسْتَجِیرِینَ، یا أَمانَ الْخَائِفِینَ، یا عَوْنَ الْمُؤْمِنِینَ، یا رَاحِمَ الْمَساکینَ، یا مَلْجَأَ الْعَاصِینَ، یا غافِرَ الْمُذْنِبِینَ، یا مُجِیبَ دَعْوَهِ الْمُضْطَرِّینَ.
اے بخشنے والے اے معاف کرنے والے اے جگہ دینے والے اے سرگردانوں کے رہنما اے پکارنے والوں کی مدد کرنے والے اے فریادیوں کی فریاد کو پہنچنے والے اے پناہ طلب کرنے والوں کی پناہ اے ڈرنے والوں کی ڈھارس اے مومنوں کے مددگار اے بے چاروں پر رحم کرنے والے اے گنہگاروں کی پناہ اے خطاکاروں کے بخشنے والے اے بے قراروں کی دعا قبول کرنے والے
یا ذَا الْجُودِ وَ الْإِحْسانِ، یا ذَا الْفَضْلِ وَ الْامْتِنانِ، یا ذَا الْأَمْنِ وَ الْأَمانِ، یا ذَا الْقُدْسِ وَالسُّبْحانِ، یا ذَا الْحِکمَهِ وَ الْبَیانِ، یا ذَا الرَّحْمَهِ وَ الرِّضْوانِ، یا ذَا الْحُجَّهِ وَ الْبُرْهانِ، یا ذَا الْعَظَمَهِ وَ السُّلْطَانِ، یا ذَا الرَّأْفَهِ وَ الْمُسْتَعانِ، یا ذَا الْعَفْوِ وَ الْغُفْرانِ.
اے صاحب جود و احسان اے صاحب فضل و منت اے صاحب امن و امان اے طہارت و پاکیزگی والے اے حکمت و بیان والے اے رحمت و رضا والے اے حجت اور روشن دلیل والے اے عظمت و سلطنت والے اے مہربانی کرنے اور مدد دینے والے اے معافی دینے اور بخشنے والے۔
یا مَنْ هُوَ رَبُّ کلِّ شَیءٍ، یا مَنْ هُوَ إِلهُ کلِّ شَیءٍ، یا مَنْ هُوَ خالِقُ کلِّ شَیءٍ، یا مَنْ هُوَ صَانِعُ کلِّ شَیءٍ، یا مَنْ هُوَ قَبْلَ کلِّ شَیءٍ، یا مَنْ هُوَ بَعْدَ کلِّ شَیءٍ، یا مَنْ هُوَ فَوْقَ کلِّ شَیءٍ، یا مَنْ هُوَ عَالِمٌ بِکلِّ شَیءٍ، یا مَنْ هُوَ قادِرٌ عَلَی کلِّ شَیءٍ، یا مَنْ هُوَ یبْقی وَیفْنی کلُّ شَیءٍ.
اے وہ جو ہر چیز کا پروردگار ہے اے وہ جو ہرشے کامعبود ہے اے وہ جو ہر چیز کا خالق ہے اے وہ جو ہرچیز کابنانے والا ہے اے وہ جو ہر شے سے پہلے تھا اے وہ جو ہر شے کے بعد رہے گا اے وہ جو ہر شے سے بلند ہے اے وہ جو ہر چیز کاجاننے والا ہے اے وہ جو ہر چیز پر قادر ہے اے وہ جو باقی رہے گا جب ہر چیز فنا ہو جائے گی۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا مُؤْمِنُ، یا مُهَیمِنُ، یا مُکوِّنُ، یا مُلَقِّنُ، یا مُبَینُ، یا مُهَوِّنُ، یا مُمَکنُ، یا مُزَینُ، یا مُعْلِنُ، یا مُقَسِّمُ.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے امن دینے والے اے نگہبان اے کائنات بنانے والے اے تلقین کرنے والے اے ظاہر کرنے والے اے آسان کرنے والے اے قدرت دینے والے اے زینت دینے والے اے اعلان کرنے والے اے باٹنے والے۔
یا مَنْ هُوَ فِی مُلْکهِ مُقِیمٌ، یا مَنْ هُوَ فِی سُلْطانِهِ قَدِیمٌ، یا مَنْ هُو فِی جَلالِهِ عَظِیمٌ، یا مَنْ هُوَ عَلَی عِبادِهِ رَحِیمٌ، یا مَنْ هُوَ بِکلِّ شَیءٍ عَلِیمٌ، یا مَنْ هُوَ بِمَنْ عَصاهُ حَلِیمٌ، یا مَنْ هُوَ بِمَنْ رَجاهُ کرِیمٌ، یا مَنْ هُوَ فِی صُنْعِهِ حَکیمٌ، یا مَنْ هُوَ فِی حِکمَتِهِ لَطِیفٌ، یا مَنْ هُوَ فِی لُطْفِهِ قَدِیمٌ.
اے وہ جو اپنے اقتدار پر میں پائیدار ہے اے وہ جو اپنی سلطنت میں قدیم ہے اے وہ جو اپنی شان میں بلند تر ہے اے وہ جو اپنے بندوں پر مہربان ہے اے وہ جوہر چیز کا جاننے والا ہے اے وہ جو نافرمان سے نرمی کرنے والا ہے اے وہ جو امیدوارپر کرم کرنے والا ہے اے وہ جو اپنی صنعت میں حکمت والا ہے اے وہ جو اپنی حکمت میں باریک بین ہے اے وہ جس کا احسان قدیم ہے۔
یا مَنْ لَایرْجی إِلّا فَضْلُهُ، یا مَنْ لَایسْأَلُ إِلّا عَفْوُهُ، یا مَنْ لَاینْظَرُ إِلّا بِرُّهُ، یا مَنْ لَایخافُ إِلّا عَدْلُهُ، یا مَنْ لَایدُومُ إِلّا مُلْکهُ، یا مَنْ لَاسُلْطانَ إِلّا سُلْطانُهُ، یا مَنْ وَسِعَتْ کلَّ شَیءٍ رَحْمَتُهُ، یا مَنْ سَبَقَتْ رَحْمَتُهُ غَضَبَهُ، یا مَنْ أَحاطَ بِکلِّ شَیءٍ عِلْمُهُ، یا مَنْ لَیسَ أَحَدٌ مِثْلَهُ.
اے وہ جس سے اس کے فضل کی امید کی جاتی ہے اے وہ جس کی بخشش کاسوال کیا جاتا ہے اے وہ جس سے بھلائی کی آس ہے اے وہ جسکے عدل سے خوف آتا ہے اے وہ جسکی حکومت ہمیشہ رہے گی اے وہ جسکی سلطنت کے سوا کوئی سلطنت نہیں اے وہ جسکی رحمت ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے اے وہ جسکی رحمت اسکے غضب سے آگے ہے اے وہ جسکا علم ہر چیز پر حاوی ہے اے وہ کہ جس جیسا کوئی نہیں ہے۔
یا فارِجَ الْهَمِّ، یا کاشِفَ الْغَمِّ، یا غَافِرَ الذَّنْبِ، یا قَابِلَ التَّوْبِ، یا خَالِقَ الْخَلْقِ، یا صَادِقَ الْوَعْدِ، یا مُوفِی الْعَهْدِ، یا عَالِمَ السِّرِّ، یا فَالِقَ الْحَبِّ، یا رَازِقَ الْأَنامِ.
اے اندیشے ہٹا دینے والے اے غم دور کرنے والے اے گناہ معاف کرنے والے اے توبہ قبول کرنے والے اے مخلوقات کے خالق اے وعدے میں سچے اے عہد پورا کرنے والے اے راز کے جاننے والے اے دانے کو چیرنے والے اے لوگوں کے رازق۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا عَلِی، یا وَفِی، یا غَنِی، یا مَلِی، یا حَفِی، یا رَضِی، یا زَکی، یا بَدِی، یا قَوِی، یا وَلِی.
اے معبود میں تجھ سے تیرے نام کے واسطے سے سوال کرتا ہوں اے بلند اے وفادار اے بے نیاز اے مہربان اے احسان کرے والے اے پسندیدہ اے پاکیزہ اے ابتدا کرنے والے اے قوت والے اے حاکم۔
یا مَنْ أَظْهَرَ الْجَمِیلَ، یا مَنْ سَتَرَ الْقَبِیحَ، یا مَنْ لَمْ یؤاخِذْ بِالْجَرِیرَهِ، یا مَنْ لَمْ یهْتِک السِّتْرَ، یا عَظِیمَ الْعَفْوِ، یا حَسَنَ التَّجاوُزِ، یا وَاسِعَ الْمَغْفِرَهِ، یا بَاسِطَ الْیدَینِ بِالرَّحْمَهِ، یا صَاحِبَ کلِّ نَجْوی، یا مُنْتَهی کلِّ شَکوی.
اے وہ جس نے نیکی کو ظاہر کیا اے وہ جس نے بدی کو ڈھانپا اے وہ جس نے جرم پر گرفت نہیں فرمائی اے وہ جس نے پردہ فاش نہیں کیا اے بہت معاف کرنے والے اے بہترین درگزر کرنے والے اے وسیع مغفرت والے اے دونوں ہاتھوں سے رحمت کرنے والے اے ہر سرگوشی کے مالک اے شکایت سننے والے۔
یا ذَا النِّعْمَهِ السَّابِغَهِ، یا ذَا الرَّحْمَهِ الْواسِعَهِ، یا ذَا الْمِنَّهِ السَّابِقَهِ، یا ذَا الْحِکمَهِ الْبَالِغَهِ، یا ذَا الْقُدْرَهِ الْکامِلَهِ، یا ذَا الْحُجَّهِ الْقَاطِعَهِ، یا ذَا الْکرامَهِ الظَّاهِرَهِ، یا ذَا الْعِزَّهِ الدَّائِمَهِ، یا ذَا الْقُوَّهِ الْمَتِینَهِ، یا ذَا الْعَظَمَهِ الْمَنِیعَهِ.
اے کامل نعمت کے مالک اے وسیع رحمت والے اے احسان میں پہل کرنے والے اے بھرپور حکمت والے اے کامل قدرت والے اے قاطع دلیل والے اے کھلی سخاوت والے اے ہمیشہ کی عزت والے اے مضبوط قوت والے اے سب سے زیادہ عظمت والے۔
یا بَدِیعَ السَّمَاواتِ، یا جَاعِلَ الظُّلُماتِ، یا رَاحِمَ الْعَبَراتِ، یا مُقِیلَ الْعَثَراتِ، یا سَاتِرَ الْعَوْراتِ، یا مُحْیی الْأَمْواتِ، یا مُنْزِلَ الْآیاتِ، یا مُضَعِّفَ الْحَسَنَاتِ، یا مَاحِی السَّیئاتِ، یا شَدِیدَ النَّقِماتِ.
اے آسمانوں کے بنانے والے اے تاریکیوں کو وجود میں لانے والے اے آنسوؤں پر رحم کرنے والے اے لغزشوں کےمعاف کرنے والے اے عیبوں کے چھپانے والے اے مردوں کو زندہ کرنے والے اے آیات کے نازل کرنے والے اے نیکیوں کو دوچند کرنے والے اے گناہوں کے مٹانے والے اے سخت بدلہ لینے والے۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا مُصَوِّرُ، یا مُقَدِّرُ، یا مُدَبِّرُ، یا مُطَهِّرُ، یا مُنَوِّرُ، یا مُیسِّرُ، یا مُبَشِّرُ، یا مُنْذِرُ، یا مُقَدِّمُ، یا مُؤَخِّرُ.
اے معبود! میں تجھ سے تیرے ہی نام کے واسطے سے سوال کرتا ہوں اے صورت ساز اے تقدیر بنانے والے اے تدبیر کرنے والے اے پاک کرنے والے اے روشن کرنے والے اے آسان کرنے والے اے بشارت دینے والے اے سب سے پہلے اے سب سے آخری۔
یا رَبَّ الْبَیتِ الْحَرامِ، یا رَبَّ الشَّهْرِ الْحَرامِ، یا رَبَّ الْبَلَدِ الْحَرامِ، یا رَبَّ الرُّکنِ وَالْمَقامِ، یا رَبَّ الْمَشْعَرِ الْحَرامِ، یا رَبَّ الْمَسْجِدِ الْحَرامِ، یا رَبَّ الْحِلِّ وَالْحَرامِ، یا رَبَّ النُّورِ وَالظَّلامِ، یا رَبَّ التَّحِیهِ وَالسَّلامِ، یا رَبَّ الْقُدْرَهِ فِی الْأَنامِ.
اے مقدس گھر کے رب اے مقدس مہینے کے رب اے مقدس شہر کے رب اے رکن و مقام کے رب اے معشر الحرام کے رب اے مسجد الحرام کے رب اے حلال و حرام کے رب اے روشنی و تاریکی کے رب اے درود و سلام کے رب اے لوگوں میں زیادہ توانائی پیدا کرنے والے۔
یا أَحْکمَ الْحاکمِینَ، یا أَعْدَلَ الْعادِلِینَ، یا أَصْدَقَ الصَّادِقِینَ، یا أَطْهَرَ الطَّاهِرِینَ، یا أَحْسَنَ الْخالِقِینَ، یا أَسْرَعَ الْحاسِبِینَ، یا أَسْمَعَ السَّامِعِینَ، یا أَبْصَرَ النَّاظِرِینَ، یا أَشْفَعَ الشَّافِعِینَ، یا أَکرَمَ الْأَکرَمِینَ.
اے حاکموں میں بڑے حاکم اے عادلوں میںزیادہ عادل اے سچوں میں زیادہ سچے اے پاکوں میں پاک تر اے خالقوں میں بہترین خالق اے حساب کرنے والوں میں زیادہ تیز اے سننے والوں میں زیادہ سننے والے اے دیکھنے والوں میں زیادہ دیکھنے والے اے شفاعت کرنے والوں میں بڑے شفیع اے بزرگی والوں میں بڑے بزرگ۔
یا عِمادَ مَنْ لَاعِمادَ لَهُ، یا سَنَدَ مَنْ لَاسَنَدَ لَهُ، یا ذُخْرَ مَنْ لَا ذُخْرَ لَهُ، یا حِرْزَ مَنْ لَاحِرْزَ لَهُ، یا غِیاثَ مَنْ لَاغِیاثَ لَهُ، یا فَخْرَ مَنْ لَافَخْرَ لَهُ، یا عِزَّ مَنْ لَاعِزَّ لَهُ، یا مُعِینَ مَنْ لَامُعِینَ لَهُ، یا أَنِیسَ مَنْ لَاأَنِیسَ لَهُ، یا أَمانَ مَنْ لَاأَمانَ لَهُ.
اے اسکا آسراجسکا کوئی آسرا نہیں اے اسکے سہارے جسکا کوئی سہارا نہیں اے اسکے سرمایہ جسکا کوئی سرمایہ نہیں اے اسکی پناہ جسکی کوئی پناہ نہیں اے اسکے فریاد رس جسکا کوئی فریاد رس نہیں اے اسکی بڑائی جسکا کوئی فخرنہیں اے اسکی عزت جس کیلئے عزت نہیں اے اسکے مددگار جسکا کوئی مددگار نہیں اے اسکے ساتھی جسکا کوئی ساتھی نہیں اے اسکی پناہ جسکی کوئی پناہ نہیں ۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا عَاصِمُ، یا قائِمُ، یا دائِمُ، یا راحِمُ، یا سالِمُ، یا حاکمُ، یا عالِمُ، یا قاسِمُ، یا قابِضُ، یا باسِطُ.
اے معبود میں تجھ سے تیرے نام کیواسطے سے سوال کرتا ہوں اے پناہ دینے والے اے پائیدار اے ہمیشگی والے اے رحم کرنے والے اے بے عیب اے حکومت کے مالک اے علم والے اے تقسیم کرنے والے اے بند کرنے والے اے کھولنے والے۔ ۔
یا عاصِمَ مَنِ اسْتَعْصَمَهُ، یا راحِمَ مَنِ اسْتَرْحَمَهُ، یا غافِرَ مَنِ اسْتَغْفَرَهُ، یا ناصِرَ مَنِ اسْتَنْصَرَهُ، یا حافِظَ مَنِ اسْتَحْفَظَهُ، یا مُکرِمَ مَنِ اسْتَکرَمَهُ، یا مُرْشِدَ مَنِ اسْتَرْشَدَهُ، یا صَرِیخَ مَنِ اسْتَصْرَخَهُ، یا مُعِینَ مَنِ اسْتَعانَهُ، یا مُغِیثَ مَنِ اسْتَغاثَهُ.
اے اسکے نگہدار جو نگہداری چاہے اے اس پر رحم کرنے والے جو رحم کا طالب ہو اے اسکے بخشنے والے جو طالب ِبخشش ہو اے اسکی نصرت کرنے والے جو نصرت چاہے اے اسکی حفاظت کرنے والے جو حفاظت چاہے اے اسکو بڑائی دینے والے جو بڑائی طلب کرے اے اسکی رہنمائی کرنے والے جو رہنمائی چاہے اے اسکے داد رس جو دادرسی چاہے اے اسکے مددگار جو مددطلب کرے اے اسکے فریاد رس جو فریادکرے۔
یا عَزِیزاً لَایضامُ، یا لَطِیفاً لَایرامُ، یا قَیوماً لَاینامُ، یا دائِماً لَا یفُوتُ، یا حَیاً لَایمُوتُ، یا مَلِکاً لَایزُولُ، یا باقِیاً لَایفْنی، یا عالِماً لَا یجْهَلُ، یا صَمَداً لَایطْعَمُ، یا قَوِیاً لَایضْعُفُ.
اے وہ غالب جو ظلم نہیں کرتا اے وہ باریک جو نظر انداز نہیں ہوتا اے وہ نگہبان جو سوتا نہیں اے وہ جاوداں جو مرتا نہیں اے وہ زندہ جسے موت نہیں اے وہ بادشاہ جسے زوال نہیں اے وہ باقی جو فانی نہیں اے وہ عالم جس میں جہل نہیں اے وہ بے نیاز جو کھاتا نہیں اے وہ قوی جسے ضعف نہیں۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا أَحَدُ، یا واحِدُ، یا شاهِدُ، یا ماجِدُ، یا حامِدُ، یا راشِدُ، یا باعِثُ، یا وارِثُ، یا ضارُّ، یا نافِعُ.
اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے یکتا اے یگانہ اے حاضر اے بزرگوار اے تعریف والے اے رہنما اے اٹھانے والے اے وارث اے خسارہ دینے والے اے نفع دینے والے۔
یا أَعْظَمَ مِنْ کلِّ عَظِیمٍ، یا أَکرَمَ مِنْ کلِّ کرِیمٍ، یا أَرْحَمَ مِنْ کلِّ رَحِیمٍ، یا أَعْلَمَ مِنْ کلِّ عَلِیمٍ، یا أَحْکمَ مِنْ کلِّ حَکیمٍ، یا أَقْدَمَ مِنْ کلِّ قَدِیمٍ، یا أَکبَرَ مِنْ کلِّ کبِیرٍ، یا أَ لْطَفَ مِنْ کلِّ لَطِیفٍ، یا أَجَلَّ مِن کلِّ جَلِیلٍ، یا أَعَزَّ مِنْ کلِّ عَزِیزٍ.
اے سب بڑوں سے بڑے اے سب بزرگوں سے بزرگ تر اے سب مہربانوں سے مہربان اے ہر عالم سے بڑے عالم اے ہر حکیم سے بڑے حکیم اے ہر قدیم سے قدیم تر اے ہر بزرگ سے بزرگ تر اے ہر لطیف سے زیادہ لطیف اے ہر جلال والے سے زیادہ جلال والے اے ہرزبردست سے زیادہ زبردست۔
یا کرِیمَ الصَّفْحِ، یا عَظِیمَ الْمَنِّ، یا کثِیرَ الْخَیرِ، یا قَدِیمَ الْفَضْلِ، یا دائِمَ اللُّطْفِ، یا لَطِیفَ الصُّنْعِ، یا مُنَفِّسَ الْکرْبِ، یا کاشِفَ الضُّرِّ، یا مالِک الْمُلْک، یا قاضِی الْحَقِّ.
اے بہتر درگزر کرنے والے اے بڑے احسان والے اے زیادہ خیروالے اے قدیم فضل والے اے ہمیشہ کے لطف والے اے خوبصورت صنعت والے اے سختی دور کرنے والے اے دکھ دور کرنے والے اے ہر ملک کے مالک اے حق کا فیصلہ دینے والے۔
یا مَنْ هُوَ فِی عَهْدِهِ وَفِی، یا مَنْ هُوَ فِی وَفائِهِ قَوِی، یا مَنْ هُوَ فِی قُوَّتِهِ عَلِی، یا مَنْ هُوَ فِی عُلُوِّهِ قَرِیبٌ، یا مَنْ هُوَ فِی قُرْبِهِ لَطِیفٌ، یا مَنْ هُوَ فِی لُطْفِهِ شَرِیفٌ، یا مَنْ هُوَ فِی شَرَفِهِ عَزِیزٌ، یا مَنْ هُوَ فِی عِزِّهِ عَظِیمٌ، یا مَنْ هُوَ فِی عَظَمَتِهِ مَجِیدٌ، یا مَنْ هُوَ فِی مَجْدِهِ حَمِیدٌ.
اے وہ جو اپنے عہد کو پورا کرنے والا ہے اے وہ جو اپنی وفا میں قوی ہے اے وہ جو اپنی قوت میں بلند ہے اے وہ جو اپنی بلندی میں قریب ہے اے وہ جو اپنے قرب میں مہربان ہے اے وہ جو اپنے لطف میں کریم ہے اے وہ جو اپنی کرم میں عزت دار ہے اے وہ جو اپنی عزت میں عظیم ہے اے وہ جو اپنی عظمت میں بلند مرتبہ ہے اے وہ جو اپنے مرتبے میں تعریف والا ہے
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا کافِی، یا شافِی، یا وافِی، یا مُعافِی، یا هادِی، یا داعِی، یا قاضِی، یا راضِی، یا عالِی، یا باقِی.
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے کفایت کرنے والے اے شفادینے والے اے وفاداراے عافیت دینے والے ایہدایت دینے والے اے بلانے والے اے فیصلے کرنے والے اے خوشنودی والے اے بلندی والے اے باقی رہنے والے۔
یا مَنْ کلُّ شَیءٍ خاضِعٌ لَهُ، یا مَنْ کلُّ شَیءٍ خاشِعٌ لَهُ، یا مَنْ کلُّ شَیءٍ کائِنٌ لَهُ، یا مَنْ کلُّ شَیءٍ مَوْجُودٌ بِهِ، یا مَنْ کلُّ شَیءٍ مُنِیبٌ إِلَیهِ، یا مَنْ کلُّ شَیءٍ خائِفٌ مِنْهُ، یا مَنْ کلُّ شَیءٍ قائِمٌ بِهِ، یا مَنْ کلُّ شَیءٍ صائِرٌ إِلَیهِ، یا مَنْ کلُّ شَیءٍ یسَبِّحُ بِحَمْدِهِ، یا مَنْ کلُّ شَیءٍ هالِک إِلّا وَجْهَهُ.
اے وہ جسکے آگے ہر چیز جھکی ہوئی ہے اے وہ جسکے آگے ہر چیز خوف زدہ ہے اے وہ جس سے ہر چیز کو وجود ملا ہے اے وہ جسکے ذریعے ہر چیز موجود ہوئی ہے اے وہ جسکی طرف ہر چیز کی بازگشت ہے اے وہ جس سے ہرچیز ڈرتی ہے اے وہ جسکے ذریعے ہر چیز باقی ہے اے وہ جسکی طرف ہر چیز لوٹتی ہے اے وہ کہ ہر چیز جسکی حمد میں مصروف ہے اے وہ کہ جسکے جلوے کے سوا ہر چیز ناپید ہو جائے گی۔
یا مَنْ لَامَفَرَّ إِلّا إِلَیهِ، یا مَنْ لَامَفْزَعَ إِلّا إِلَیهِ، یا مَنْ لَامَقْصَدَ إِلّا إِلَیهِ، یا مَنْ لَامَنْجا مِنْهُ إِلّا إِلَیهِ، یا مَنْ لَایرْغَبُ إِلّا إِلَیهِ، یا مَنْ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّهَ إِلّا بِهِ، یا مَنْ لَایسْتَعانُ إِلّا بِهِ، یا مَنْ لَایتَوَکلُ إِلّا عَلَیهِ، یا مَنْ لَایرْجی إِلّا هُوَ، یا مَنْ لَایعْبَدُ إِلّا هُوَ.
اے وہ جسکے سوا کوئی جائے فرار نہیں ہے اے وہ جسکے سوا کوئی جائے پناہ نہیں اے وہ جسکے سوا کوئی منزلِ مقصود نہیں اے وہ جسکے علاوہ کوئی جائے نجات نہیں اے وہ جسکے بغیر کسی شئی میں رغبت نہیں ہو سکتی اے وہ کہ نہیں ہے طاقت و قوت مگر اسی سے اے وہ جسکے سوا کہیں سے مدد نہیں مل سکتی اے وہ جسکے سواکسی پر بھروسہ نہیں ہو سکتا اے وہ جسکے سوا کسی سے امید نہیں ہوسکتی اے وہ جسکے سوا کسی کی عبادت نہیں ہو سکتی۔
یا خَیرَ الْمَرْهُوبِینَ، یا خَیرَ الْمَرْغُوبِینَ، یا خَیرَ الْمَطْلُوبِینَ، یا خَیرَ الْمَسْؤُولِینَ، یا خَیرَ الْمَقْصُودِینَ، یا خَیرَ الْمَذْکورِینَ، یا خَیرَ الْمَشْکورِینَ، یا خَیرَ الْمَحْبُوبِینَ، یا خَیرَ الْمَدْعُوِّینَ، یا خَیرَ الْمُسْتَأْنِسِینَ.
اے بہترین ذات جس سے ڈرا جائے اے بہترین لبھانے والے اے بہترین طلب کیے جانے والے اے بہترین سوال کیے جانے والے اے بہترین قصد کیے جانے والے اے بہترین ذکر کیے جانے والے اے بہترین شکرکیے جانے والے اے بہترین محبت کیے جانے والے اے بہترین پکارے جانے والے اے بہترین مانوس کیے جانے والے۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا غافِرُ، یا ساتِرُ، یا قادِرُ، یا قاهِرُ، یا فاطِرُ، یا کاسِرُ، یا جابِرُ، یا ذاکرُ، یا ناظِرُ، یا ناصِرُ.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام سے اے معاف کرنے والے اے چھپانے والے اے قدرت والے اے غلبے والے اے پیدا کرنیوالے اے توڑنے والے اے جوڑنے والے اے ذکر کرنیوالے اے دیکھنے والے اے مدد کرنے والے۔
یا مَنْ خَلَقَ فَسَوَّی، یا مَنْ قَدَّرَ فَهَدی، یا مَنْ یکشِفُ الْبَلْوی، یا مَنْ یسْمَعُ النَّجْوی، یا مَنْ ینْقِذُ الْغَرْقی، یا مَنْ ینْجِی الْهَلْکی، یا مَنْ یشْفِی الْمَرْضی، یا مَنْ أَضْحَک وَأَبْکی، یا مَنْ أَماتَ وَأَحْیی، یا مَنْ خَلَقَ الزَّوْجَینِ الذَّکرَ وَالْأُنْثی.
اے وہ جس نے پیدا کیا پھر درست کیا اے وہ جس نے تقدیر بنائی پھرہدایت دی اے وہ جو بلائیں دور کرتا ہے اے وہ جو سرگوشیاں سنتا ہے اے وہ جو ڈوبنے والوں کو بچاتا ہے اے وہ جو ہلاکتوں سے نجات دیتا ہے اے وہ جو مریضوں کو شفا دیتا ہے اے وہ جو ہنساتا اور رلاتا ہے اے وہ جو مارتا ہے اور زندہ کرتا ہے اے وہ جس نے نر اور مادہ جوڑے بنائے
یا مَنْ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ سَبِیلُهُ، یا مَنْ فِی الْآفاقِ آیاتُهُ، یا مَنْ فِی الْآیاتِ بُرْهانُهُ، یا مَنْ فِی الْمَماتِ قُدْرَتُهُ، یا مَنْ فِی الْقُبُورِ عِبْرَتُهُ، یا مَنْ فِی الْقِیامَهِ مُلْکهُ، یا مَنْ فِی الْحِسابِ هَیبَتُهُ، یا مَنْ فِی الْمِیزانِ قَضاؤُهُ، یا مَنْ فِی الْجَنَّهِ ثَوابُهُ، یا مَنْ فِی النَّارِ عِقابُهُ.
اے وہ جس نے خاک و آب میں راستے بنائے اے وہ جس نے فضا میں اپنی نشانیاں بنائیں اے وہ جسکی نشانیوں میں قوی دلیل ہے اے وہ کہ موت میں جسکی قدرت ظاہرہے اے وہ جس نے قبروں میں عبرت رکھی ہے اے وہ کہ قیامت میں جسکی بادشاہت ہے اے وہ کہ حساب میں جسکی ہیبت ہے اے وہ کہ میزان عمل میں جسکی منصفی ہے اے وہ کہ جس کیطرف سے ثوابِ جنت ہے اے وہ کہ جسکا عذاب دوزخ ہے
یا مَنْ إِلَیهِ یهْرَبُ الْخائِفُونَ، یا مَنْ إِلَیهِ یفْزَعُ الْمُذْنِبُونَ، یا مَنْ إِلَیهِ یقْصِدُ الْمُنِیبُونَ، یا مَنْ إِلَیهِ یرْغَبُ الزَّاهِدُونَ، یا مَنْ إِلَیهِ یلْجَأُ الْمُتَحَیرُونَ، یا مَنْ بِهِ یسْتَأْنِسُ الْمُرِیدُونَ، یا مَنْ بِهِ یفْتَخِرُ الْمُحِبُّونَ، یا مَنْ فِی عَفْوِهِ یطْمَعُ الْخاطِئُونَ، یا مَنْ إِلَیهِ یسْکنُ الْمُوقِنُونَ، یا مَنْ عَلَیهِ یتَوَکلُ الْمُتَوَکلُونَ.
اے وہ کہ خوف زدہ جسکی طرف بھاگتے ہیں اے وہ کہ گنہگار جسکی پناہ لیتے ہیں اے وہ کہ توبہ کرنے والے جسکا قصد کرتے ہیں اے وہ کہ جسکی طرف پرہیز گار رغبت کرتے ہیں اے وہ کہ پریشان لوگ جسکی پناہ چاہتے ہیں اے وہ کہ ارادہ کرنے والے جس سے مانوس ہیں اے وہ کہ جس پر محبت کرنے والے فخر کرتے ہیں اے وہ کہ خطاکار جسکے عفو کی خواہش رکھتے ہیں اے وہ جسکے ہاں یقین والے سکون پاتے ہیں اے وہ کہ توکل کرنے والے جس پر توکل کرتے ہیں۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا حَبِیبُ، یا طَبِیبُ، یا قَرِیبُ، یا رَقِیبُ، یا حَسِیبُ، یا مُهِیبُ، یا مُثِیبُ، یا مُجِیبُ، یا خَبِیرُ، یا بَصِیرُ.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے محبوب اے چارہ گر اے نزدیک تر اے نگہدار اے حساب رکھنے والے اے ہیبت والے اے ثواب دینے والے اے دعا قبول کرنے والے اے با خبر اے بینا۔
یا أَقْرَبَ مِنْ کلِّ قَرِیبٍ، یا أَحَبَّ مِنْ کلِّ حَبِیبٍ، یا أَبْصَرَ مِنْ کلِّ بَصِیرٍ، یا أَخْبَرَ مِنْ کلِّ خَبِیرٍ، یا أَشْرَفَ مِنْ کلِّ شَرِیفٍ، یا أَرْفَعَ مِنْ کلِّ رَفِیعٍ، یا أَقْوی مِنْ کلِّ قَوِی، یا أَغْنی مِنْ کلِّ غَنِی، یا أَجْوَدَ مِنْ کلِّ جَوادٍ، یا أَرْأَفَ مِنْ کلِّ رَؤُوفٍ.
اے ہر قریب سے زیادہ قریب اے ہر محب سے زیادہ محبت کرنے والے اے ہر دیکھنے والے سے زیادہ بینا اے ہر باخبر سے زیادہ خبر والے اے ہر بزرگ سے زیادہ بزرگ اے ہر بلند سے زیادہ بلند اے ہر توانا سے زیادہ توانا اے ہر باثروت سے زیادہ باثروت اے ہر داتا سے زیادہ دینے والے اے ہر مہربان سے زیادہ مہربان۔
یا غالِباً غَیرَ مَغْلُوبٍ، یا صانِعاً غَیرَ مَصْنُوعٍ، یا خالِقاً غَیرَ مَخْلُوقٍ، یا مالِکاً غَیرَ مَمْلُوک، یا قاهِراً غَیرَ مَقْهُورٍ، یا رافِعاً غَیرَ مَرْفُوعٍ، یا حافِظاً غَیرَ مَحْفُوظٍ، یا ناصِراً غَیرَ مَنْصُورٍ، یا شاهِداً غَیرَ غائِبٍ، یا قَرِیباً غَیرَ بَعِیدٍ.
اے وہ غالب جس پر کوئی غالب نہیں اے وہ صانع جسے کسی نے نہیں بنایا اے وہ خالق جو خلق نہیں ہوا اے وہ مالک جسکا کوئی مالک نہیں اے وہ زبردست جو کسی کے زیر نگیں نہیں اے وہ بلند جسے کسی نے بلند نہیں کیا اے وہ نگہبان جسکا کوئی نگہبان نہیں اے وہ مددگار جسکا کوئی مددگار نہیں اے وہ حاضر جو کہیں بھی غائب نہیں اے وہ قریب جو کبھی دور نہیں ہوا۔
یا نُورَ النُّورِ، یا مُنَوِّرَ النُّورِ، یا خالِقَ النُّورِ، یا مُدَبِّرَ النُّورِ، یا مُقَدِّرَ النُّورِ، یا نُورَ کلِّ نُورٍ، یا نُوراً قَبْلَ کلِّ نُورٍ، یا نُوراً بَعْدَ کلِّ نُورٍ، یا نُوراً فَوْقَ کلِّ نُورٍ، یا نُوراً لَیسَ کمِثْلِهِ نُورٌ.
اے نور کی روشنی اے نور روشن کرنے والے اے نور پیدا کرنے والے اے نور کا بندوبست کرنے والے اے نور کی اندازہ گیری کرنے والے اے نور کی روشنی اے ہر نور سے اولین نوراے ہر نور کے بعد روشن رہنے والے اے ہرنور سے بالاتر نور اے وہ نور جسکی مثل کوئی نور نہیں۔
یا مَنْ عَطَاؤُهُ شَرِیفٌ، یا مَنْ فِعْلُهُ لَطِیفٌ، یا مَنْ لُطْفُهُ مُقِیمٌ، یا مَنْ إِحْسانُهُ قَدِیمٌ، یا مَنْ قَوْلُهُ حَقٌّ، یا مَنْ وَعْدُهُ صِدْقٌ، یا مَنْ عَفْوُهُ فَضْلٌ، یا مَنْ عَذابُهُ عَدْلٌ، یا مَنْ ذِکرُهُ حُلْوٌ، یا مَنْ فَضْلُهُ عَمِیمٌ.
اے وہ جسکی عطا بلند تر ہے اے وہ جسکا فعل باریک تر ہے اے وہ جسکا لطف پائندہ ہے اے وہ جسکا احسان قدیم ہے اے وہ جسکا قول حق ہے اے وہ جسکا وعدہ سچا ہے اے وہ جسکی عفو میں احسان ہے اے وہ جسکے عذاب میں عدل ہے اے وہ جسکا ذکر شیریں ہے اے وہ جسکا احسان عام ہے۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا مُسَهِّلُ، یا مُفَصِّلُ، یا مُبَدِّلُ، یا مُذَلِّلُ، یا مُنَزِّلُ، یا مُنَوِّلُ، یا مُفْضِلُ، یا مُجْزِلُ، یا مُمْهِلُ، یا مُجْمِلُ.
اے معبودمیں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے ہموار کرنے والے اے جدا کرنے والے اے تبدیل کرنے والے اے پست کرنیوالے اے اتارنے والے اے عطا کرنے والے اے نعمت دینے والے اے احسان کرنیوالے اے مہلت دینے والے اے نیکوکار۔
یا مَنْ یری وَلَا یری، یا مَنْ یخْلُقُ وَلَا یخْلَقُ، یا مَنْ یهْدِی وَلَا یهْدی، یا مَنْ یحْیی وَلَا یحْیی، یا مَنْ یسْأَلُ وَلَا یسْأَلُ، یا مَنْ یطْعِمُ وَلَا یطْعَمُ، یا مَنْ یجِیرُ وَلَا یجارُ عَلَیهِ، یا مَنْ یقْضِی وَلَا یقْضی عَلَیهِ، یا مَنْ یحْکمُ وَلَا یحْکمُ عَلَیهِ، یا مَنْ لَمْ یلِدْ وَلَمْ یولَدْ وَلَمْ یکنْ لَهُ کفُواً أَحَدٌ.
اے وہ جو دیکھتا ہے خود نظر نہیں آتا اے وہ جو خلق کرتا ہے اور خلق نہیں ہوا اے وہ جو ہدایت دیتا ہے اور ہدایت طلب نہیں کرتا اے وہ جو زندہ کرتا ہیاور زندہ نہیں کیا گیا اے وہ جومسئول ہے اور سائل نہیں اے وہ جو کھلاتا ہے اور کھاتا نہیں اے وہ جو پناہ دیتا ہے اور محتاجِ پناہ نہیں ہے اے وہ جو فیصلے کرتا ہے اور طالبِ فیصلہ نہیں ہے اے وہ جو حکم دیتا ہے اور اس پر کسی کا حکم نہیں اے وہ جسکا کوئی بیٹا نہیں نہ وہ کسی کا بیٹا ہے اور نہ کوئی اسکا ہمسر ہے۔
یا نِعْمَ الْحَسِیبُ، یا نِعْمَ الطَّبِیبُ، یا نِعْمَ الرَّقِیبُ، یا نِعْمَ الْقَرِیبُ، یا نِعْمَ الْمُجِیبُ، یا نِعْمَ الْحَبِیبُ، یانِعْمَ الْکفِیلُ، یانِعْمَ الْوَکیلُ، یانِعْمَ الْمَوْلی، یا نِعْمَ النَّصِیرُ.
اے بہترین حساب کرنے والے اے بہترین چارہ گر اے بہترین نگہبان اے بہترین قریب اے بہترین دعا قبول کرنے والے اے وہ جو بہترین محبوب ہے اے وہ جو بہترین سرپرست ہے اے وہ جو بہترین کارساز ہے اے بہترین آقا اے بہترین یاور۔
یا سُرُورَ الْعارِفِینَ، یا مُنَی الْمُحِبِّینَ، یا أَنِیسَ الْمُرِیدِینَ، یا حَبِیبَ التَّوَّابِینَ، یا رازِقَ الْمُقِلِّینَ، یا رَجاءَ الْمُذْنِبِینَ، یا قُرَّهَ عَینِ الْعابِدِینَ، یا مُنَفِّساً عَنِ الْمَکرُوبِینَ، یا مُفَرِّجاً عَنِ الْمَغْمُومِینَ، یا إِلهَ الْأَوَّلِینَ وَ الْآخِرِینَ.
اے عارفوں کی شادمانی اے حب داروں کی تمنا اے ارادت مندوں کے ہمدم اے توبہ کرنے والوں کے محبوب اے بے مایہ لوگوں کے رازق اے گناہگاروں کی آس اے عبادت کرنے والوں کی آنکھوں کی ڈھنڈک اے دکھیاروں کے دکھ دور کرنے والے اے غمزدوں کا غم مٹانے والے اے اولین و آخرین کے معبود۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا رَبَّنا، یا إِلهَنا، یا سَیدَنا، یا مَوْلانا، یا ناصِرَنا، یا حافِظَنا، یا دَلِیلَنا، یا مُعِینَنا، یا حَبِیبَنا، یا طَبِیبَنا.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے ہی نام کے واسطے سے اے ہمارے رب اے ہمارے معبود اے ہمارے سردار اے ہمارے آقا اے ہمارے یاور اے ہمارے محافظ اے ہمارے رہنما اے ہمارے مددگار اے ہمارے محبوب اے ہمارے چارہ گر۔
یا رَبَّ النَّبِیینَ وَ الْأَبْرارِ، یا رَبَّ الصِّدِّیقِینَ وَ الْأَخْیارِ، یا رَبَّ الْجَنَّهِ وَ النَّارِ، یا رَبَّ الصِّغارِ وَ الْکبارِ، یا رَبَّ الْحُبُوبِ وَ الثِّمارِ، یا رَبَّ الْأَ نْهارِ وَ الْأَشْجارِ، یا رَبَّ الصَّحارِی وَ الْقِفارِ، یا رَبَّ الْبَرارِی وَ الْبِحارِ، یا رَبَّ اللَّیلِ وَ النَّهارِ، یا رَبَّ الْأَعْلانِ وَ الْأَسْرارِ.
اے انبیاء و صالحین کے پروردگار اے صدیقوں اورنیک لوگوں کے پروردگار اے جنت و دوزخ کے مالک اے چھوٹے بڑے کے رب اے دانہ و ثمرکے پروان چڑھانے والے اے دریاؤں اور درختوں کے مالک اے صحراؤں اوربستیوں کے مالک اے صحراؤں اور سمندروں کے مالک اے دن اور رات کے مالک اے کھلی اور چھپی باتوں کے مالک۔
یا مَنْ نَفَذَ فِی کلِّ شَیءٍ أَمْرُهُ، یا مَنْ لَحِقَ بِکلِّ شَیءٍ عِلْمُهُ، یا مَنْ بَلَغَتْ إِلی کلِّ شَیءٍ قُدْرَتُهُ، یا مَنْ لَاتُحْصِی الْعِبادُ نِعَمَهُ، یا مَنْ لَا تَبْلُغُ الْخَلائِقُ شُکرَهُ، یا مَنْ لَاتُدْرِک الْأَفْهامُ جَلالَهُ، یا مَنْ لَاتَنالُ الْأَوْهامُ کنْهَهُ، یا مَنِ الْعَظَمَهُ وَالْکبْرِیاءُ رِداؤُهُ، یا مَنْ لَاتَرُدُّ الْعِبادُ قَضاءَهُ، یا مَنْ لَا مُلْک إِلّا مُلْکهُ، یا مَنْ لَاعَطاءَ إِلّا عَطاؤُهُ.
اے وہ جسکا حکم ہر چیز پر نافذ ہے اے وہ جسکا علم ہر چیز پر حاوی ہے اے وہ جسکی قدرت ہر چیز تک پہنچی ہوئی ہے اے وہ جسکی نعمتوں کوبندے گن نہیں سکتے اے وہ کہ مخلوقات جسکاشکریہ ادا نہیں کر سکتیں اے وہ کہ جسکی جلالت سمجھ میں نہیں آسکتی اے وہ کہ جسکی حقیقت کو وہم پا نہیں سکتے اے وہ کہ بزرگی اور بڑائی جسکا لباس ہے اے وہ جسکی قضا کو بندے ٹال نہیں سکتے اے وہ جسکے سوا کسی کی حکومت نہیں اے وہ جسکی عطا کے سوا کوئی عطا نہیں۔
یا مَنْ لَهُ الْمَثَلُ الْأَعْلی، یا مَنْ لَهُ الصِّفاتُ الْعُلْیا، یا مَنْ لَهُ الْآخِرَهُ وَالْأُولی، یا مَنْ لَهُ جَنَّهُ الْمَأْوی، یا مَنْ لَهُ الْآیاتُ الْکبْری، یا مَنْ لَهُ الْأَسْماءُ الْحُسْنی، یا مَنْ لَهُ الْحُکمُ وَالْقَضاءُ، یا مَنْ لَهُ الْهَواءُ وَ الْفَضاءُ، یا مَنْ لَهُ الْعَرْشُ وَ الثَّری، یا مَنْ لَهُ السَّمَاوَاتُ الْعُلی.
اے وہ جسکے لئے اعلٰی نمونہ ہے اے وہ جسکے لیے بلند صفات ہیں اے وہ دنیا و آخرت جسکی ملکیت ہیں اے وہ جو جنت الماویٰ کا مالک ہے اے وہ جسکی نشانیاں عظیم ہیں اے وہ جسکے نام پسندیدہ ہیں اے وہ جو حکم و فیصلے کا مالک ہے اے وہ کہ ہوا و فضا جسکی ملک ہیں اے وہ جو عرش وفرش کا مالک ہے اے وہ جو بلند آسمانوں کا مالک ہے۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا عَفُوُّ، یا غَفُورُ، یا صَبُورُ، یا شَکورُ، یا رَؤُوفُ، یا عَطُوفُ، یا مَسْؤُولُ، یا وَدُودُ، یا سُبُّوحُ، یا قُدُّوسُ.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے معافی دینے والے اے بخشنے والے اے بہت صبر والے اے بہت شکر والے اے مہربان اے نرم خو اے مسئول اے محبت والے اے پاک تر اے پاکیزہ۔ اے وہ کہ آسمان میں جسکی بڑائی ہے
یا مَنْ فِی السَّماءِ عَظَمَتُهُ، یا مَنْ فِی الْأَرْضِ آیاتُهُ، یا مَنْ فِی کلِّ شَیءٍ دَلائِلُهُ، یا مَنْ فِی الْبِحارِ عَجائِبُهُ، یا مَنْ فِی الْجِبالِ خَزائِنُهُ، یا مَنْ یبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ یعِیدُهُ، یا مَنْ إِلَیهِ یرْجِعُ الْأَمْرُ کلُّهُ، یا مَنْ أَظْهَرَ فِی کلِّ شَیءٍ لُطْفَهُ، یا مَنْ أَحْسَنَ کلَّ شَیءٍ خَلْقَهُ، یا مَنْ تَصَرَّفَ فِی الْخَلائِقِ قُدْرَتُهُ.
اے وہ کہ زمین میں جسکی نشانیاں ہیں اے وہ ہر چیز میں جسکی دلیلیں ہیں اے وہ کہ سمندروں میں جسکی انوکھی چیزیں ہیں اے وہ پہاڑوں میں جسکے خزانے ہیں اے وہ جس نے خلق کو ظاہر کیا پھر جاری رکھا اے وہ جسکی طرف ہر امر کی بازگشت ہے اے وہ جسکا لطف ہر چیز میں عیاں ہے اے وہ جس نے ہرچیز کو خوبی سے خلق کیا اے وہ جسکی قدرت مخلوقات میں اثراندازی کر رہی ہے۔
یا حَبِیبَ مَنْ لَاحَبِیبَ لَهُ، یا طَبِیبَ مَنْ لَاطَبِیبَ لَهُ، یا مُجِیبَ مَنْ لَامُجِیبَ لَهُ، یا شَفِیقَ مَنْ لَاشَفِیقَ لَهُ، یا رَفِیقَ مَنْ لَارَفِیقَ لَهُ، یا مُغِیثَ مَنْ لَامُغِیثَ لَهُ، یا دَلِیلَ مَنْ لَادَلِیلَ لَهُ، یا أَنِیسَ مَنْ لَاأَنِیسَ لَهُ، یا راحِمَ مَنْ لَاراحِمَ لَهُ، یا صاحِبَ مَنْ لَاصاحِبَ لَهُ.
اے اسکے ساتھی جسکا کوئی ساتھی نہیں اے اسکے چارہ گر جسکا کوئیچارہ گر نہیں اے اسکی دعا قبول کرنے والے جسکی کوئی قبول کرنے والا نہیں اے اسکے مہربان جس پرکوئی مہربان نہیں اے اسکے ہمراہی جس کا کوئی ہمراہی نہیں اے اسکے فریاد رس جسکا کوئی فریاد رس نہیں اے اسکے رہنما جسکا کوئی رہنمانہیں اے اسکے ہمدم جسکا کوئی ہمدم نہیں اے اس پر رحم کرنے والے جس پر رحم کرنے والا کوئی نہیں اے اسکے ساتھی جسکاکوئی ساتھی نہیں۔
یا کافِی مَنِ اسْتَکفاهُ، یا هادِی مَنِ اسْتَهْداهُ، یا کالِئَ مَنِ اسْتَکلاهُ، یا راعِی مَنِ اسْتَرْعاهُ، یا شافِی مَنِ اسْتَشْفاهُ، یا قاضِی مَنِ اسْتَقْضاهُ، یا مُغْنِی مَنِ اسْتَغْناهُ، یامُوفِی مَنِ اسْتَوْفاهُ، یامُقَوِّی مَنِ اسْتَقْواهُ، یاوَلِی مَنِ اسْتَوْلاهُ.
اے طالبِ کفایت کی کفایت کرنے والے اے ہدایت طلب کی ہدایت کرنے والے اے نگہبانی چاہنے والے کے نگہبان اے حفاظت چاہنے والے کی حفاظت کرنے والے اے شفا مانگنے والے کو شفادینے والے اے فیصلہ چاہنے والے کا فیصلہ کرنے والے اے ثروت خواہ کو ثروت دینے والے اے وفا طلب سے وفا کرنے والے اے قوتکے طالب کو قوت عطا کرنے والے اے طالب سرپرستی کی سرپرستی کرنے والے۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا خالِقُ، یا رازِقُ، یا ناطِقُ، یاصادِقُ، یا فالِقُ، یا فارِقُ، یا فاتِقُ، یا راتِقُ، یا سابِقُ، یا سامِقُ.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے ہی نام کے واسطے سے اے خلق کرنے والے اے رزق دینے والے اے بولنے والے اے صدق والے اے شگافتہ کرنے والے اے جداکرنے والے اے توڑنے والے اے جوڑنے والے اے سب سے پہلے اے بلندی والے ۔
یا مَنْ یقَلِّبُ اللَّیلَ وَ النَّهارَ، یا مَنْ جَعَلَ الظُّلُمَاتِ وَ الْأَنْوارَ، یا مَنْ خَلَقَ الظِّلَّ وَالْحَرُورَ، یا مَنْ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ، یا مَنْ قَدَّرَ الْخَیرَ وَ الشَّرَّ، یا مَنْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیاهَ، یا مَنْ لَهُ الْخَلْقُ وَ الْأَمْرُ، یا مَنْ لَمْ یتَّخِذْ صاحِبَهً وَ لَا وَلَداً، یا مَنْ لَیسَ لَهُ شَرِیک فِی الْمُلْک، یا مَنْ لَمْ یکنْ لَهُ وَ لِی مِنَ الذُّلِّ.
اے رات اور دن کو پلٹانے والے اے روشنیوں اور تاریکیوں کے پیدا کرنے والے اے وہ جس نے سایہ اور دھوپ کو پیدا کیا اے وہ جسنے سورج اور چاند کو پابند کیا اے وہ جس نے نیکی و بدی کا اندازہ ٹھہرایا اے وہ جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا اے وہ جسکے ہاتھ میں خلق و امر ہے اے وہ جسکی نہ کوئی زوجہ اور نہ فرزند ہے اے وہ جسکی حکومت میں کوئی شریک نہیں اے وہ جوعاجز نہیں کہ اسکاکوئی مددگار ہو۔
یا مَنْ یعْلَمُ مُرادَ الْمُرِیدِینَ، یا مَنْ یعْلَمُ ضَمِیرَ الصَّامِتِینَ، یا مَنْ یسْمَعُ أَنِینَ الْواهِنِینَ، یا مَنْ یری بُکاءَ الْخائِفِینَ، یا مَنْ یمْلِک حَوائِجَ السَّائِلِینَ، یا مَنْ یقْبَلُ عُذْرَ التَّائِبِینَ، یا مَنْ لَایصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِینَ، یا مَنْ لَایضِیعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِینَ، یا مَنْ لَایبْعُدُ عَنْ قُلُوبِ الْعارِفِینَ، یا أَجْوَدَ الْأَجْوَدِینَ.
اے وہ جو ارادہ کرنے والوں کی مراد کو جانتا ہے اے وہ جو خاموش لوگوں کے دل کی باتیں جانتا ہے اے وہ جوکمزوروں کی زاری کو سنتا ہے اے وہ جو ڈرنے والے لوگوںکا رونا دیکھ لیتا ہے اے وہ جو سائلین کی حاجتوں کا مالک ہے اے وہ جو توبہ کرنے والوں کا عذرقبول کرتا ہے اے وہ جو فسادیوں کے عمل کو اچھا نہیں سمجھتا اے وہ جو نیکوکاروں کے اجر کوضائع نہیں کرتا اے وہ جو عارفوں کے دلوں سے دور نہیں رہتا اے سب داتاؤں سے بڑے داتا
یا دائِمَ الْبَقاءِ، یا سامِعَ الدُّعاءِ، یا واسِعَ الْعَطاءِ، یا غافِرَ الْخَطاءِ، یا بَدِیعَ السَّماءِ، یا حَسَنَ الْبَلاءِ، یا جَمِیلَ الثَّناءِ، یا قَدِیمَ السَّناءِ، یا کثِیرَ الْوَفاءِ، یا شَرِیفَ الْجَزاءِ.
اے ہمیشہ باقی رہنے والے اے دعا کے سننے والے اے بہت زیادہ عطا کرنے والے اے خطا کے بخشنے والے اے آسمان کے بنانے والے اے بہترین آزمائش کرنے والے اے بھلی تعریف والے اے قدیمی بلندی والے اے بہت وفاداری کرنے والے اے بہترین جزادینے والے
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا سَتَّارُ، یا غَفَّارُ، یا قَهَّارُ، یا جَبَّارُ، یا صَبَّارُ، یا بارُّ، یا مُخْتارُ، یا فَتَّاحُ، یا نَفَّاحُ، یا مُرْتاحُ.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے پردہ پوش اے بخشنے والے غلبہ والے اے زور والے اے بہت صبروالے اے نیکی والے اے اختیار والے اے کھولنے والے اے نفع دینے والے اے شاداں۔
یا مَنْ خَلَقَنِی وَ سَوَّانِی، یا مَنْ رَزَقَنِی وَ رَبَّانِی، یا مَنْ أَطْعَمَنِی وَ سَقانِی، یا مَنْ قَرَّبَنِی وَ أَدْنانِی، یا مَنْ عَصَمَنِی وَ کفانِی، یا مَنْ حَفِظَنِی وَکلانِی، یا مَنْ أَعَزَّنِی وَ أَغْنانِی، یا مَنْ وَفَّقَنِی وَ هَدانِی، یا مَنْ آنَسَنِی وَ آوانِی، یا مَنْ أَماتَنِی وَ أَحْیانِی.
اے وہ جس نے مجھے پیدا کیا اور سنوارا اے وہ جس نے مجھے رزق دیا اور پالااے وہ جس نے مجھے طعام دیا اور سیراب کیا اے وہ جس نے مجھے قریب کیا اور قربت عطا کیاے وہ جس نے میری نگہداشت کی اور کفالت کی اے وہ جس نے میری حفاظت کی اور حمایت کی اے وہ جس نے مجھے عزت دیاور دولتمند بنایا اے وہ جس نے میری مدد کی اور ہدایت عطا کی اے وہ جس نے مجھ سے انس کیا اور پناہ دی اے وہ جس نے مجھے موت دی اور زندہ کیا۔
یا مَنْ یحِقُّ الْحَقَّ بِکلِماتِهِ، یا مَنْ یقْبَلُ التَّوْبَهَ عَنْ عِبادِهِ، یا مَنْ یحُولُ بَینَ الْمَرْءِ وَ قَلْبِهِ، یا مَنْ لَاتَنْفَعُ الشَّفاعَهُ إِلّا بِإِذْنِهِ، یا مَنْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیلِهِ، یا مَنْ لَامُعَقِّبَ لِحُکمِهِ، یا مَنْ لَارَادَّ لِقَضائِهِ، یا مَنِ انْقادَ کلُّ شَیءٍ لِأَمْرِهِ، یا مَنِ السَّمَاوَاتُ مَطْوِیاتٌ بِیمِینِهِ، یا مَنْ یرْسِلُ الرِّیاحَ بُشْراً بَینَ یدَی رَحْمَتِهِ.
اے وہ جو اپنے کلام سے حق کو ثابت کرتا ہے اے وہ جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اے وہ جو انسان اور اسکے دل کے درمیان حائل ہوتاہے اے وہ جسکے اذن کے بغیرشفاعت کچھ نفع نہیں پہنچاتی اے وہ جو راہ سے بھٹکے ہوئے لوگوں کو خوب جانتا ہے اے وہ جسکے حکم کو کوئی ہرگز نہیں ٹال سکتا اے وہ جسکے فیصلے کو کوئی پلٹا نہیں سکتا اے وہ جسکے امرکے آگے ہر چیز جھکی ہوئی ہے اے وہ جسکی قدرت سے آسمان باہم لپٹے ہوئے ہیں اے وہ جو اپنی رحمت سے ہواؤں کی خوشخبری دے کر بھیجتا ہے۔
یا مَنْ جَعَلَ الْأَرْضَ مِهاداً، یا مَنْ جَعَلَ الْجِبالَ أَوْتاداً، یا مَنْ جَعَلَ الشَّمْسَ سِراجاً، یا مَنْ جَعَلَ الْقَمَرَ نُوراً، یا مَنْ جَعَلَ اللَّیلَ لِباساً، یا مَنْ جَعَلَ النَّهارَ مَعَاشاً، یا مَنْ جَعَلَ النَّوْمَ سُباتاً، یا مَنْ جَعَلَ السَّمَاءَ بِناءً، یا مَنْ جَعَلَ الْأَشْیاءَ أَزْواجاً، یا مَنْ جَعَلَ النَّارَ مِرْصاداً.
اے وہ جس نے زمین کوفرش بنایا اے وہ جس نے پہاڑوں کو میخیں بنایااے وہ جس نے سورج کو چراغ بنایا اے وہ جس نے چاند کو روشن کیا اے وہ جس نے رات کو پردہ پوشی کے لیے بنایا اے وہ جس نے دن کو کام کاج کا وقت ٹھہرایا اے وہ جس نے نیند کو ذریعہ راحت بنایا اے وہ جس نے آسمان کا شامیانہ لگایا اے وہ جس نے چیزوں میں جوڑے مقرر کیے اے وہ جس نے آتش دوزخ کوکمین گاہ بنایا۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا سَمِیعُ، یا شَفِیعُ، یا رَفِیعُ، یا مَنِیعُ، یا سَرِیعُ، یا بَدِیعُ، یا کبِیرُ، یا قَدِیرُ، یا خَبِیرُ، یا مُجِیرُ.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے سننے والے اے شفاعت والے اے بلندی والے اے محفوظ اے جلدی کرنے والے اے ابتداکرنے والے اے بڑائی والے اے قدرت والے اے خبر والے اے پناہ دینے والے۔
یا حَیاً قَبْلَ کلِّ حَی، یا حَیاً بَعْدَ کلِّ حَی، یا حَی الَّذِی لَیسَ کمِثْلِهِ حَی، یا حَی الَّذِی لَایشارِکهُ حَی، یا حَی الَّذِی لَا یحْتاجُ إِلی حَی، یا حَی الَّذِی یمِیتُ کلَّ حَی، یا حَی الَّذِی یرْزُقُ کلَّ حَی، یا حَیاً لَمْ یرِثِ الْحَیاهَ مِنْ حَی، یا حَی الَّذِی یحْیی الْمَوْتی، یا حَی یا قَیومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَهٌ وَلَا نَوْمٌ.
اے ہر زندہ سے پہلے زندہ ہو اے ہرزندہ کے بعد زندہ اے وہ زندہ جسکی مثل کوئی اور زندہ نہیں اے وہ زندہ جسکا کوئی زندہ شریک نہیں اے وہ زندہ جو کسی زندہ کامحتاج نہیں اے وہ زندہ جو سب زندوں کو موت دیتا ہے اے وہ زندہ جو سب زندوں کو رزق دیتا ہے اے وہ زندہ جس نے کسی زندہ سے زندگی نہیں پائی اے وہ زندہ جو زندوں کو موت دیتا ہے اے وہ نگہبان جسے نہ نیند آتی ہے نہ اونگھ۔
یا مَنْ لَهُ ذِکرٌ لَاینْسی، یا مَنْ لَهُ نُورٌ لَایطْفی، یا مَنْ لَهُ نِعَمٌ لَاتُعَدُّ، یا مَنْ لَهُ مُلْک لَایزُولُ، یا مَنْ لَهُ ثَنَاءٌ لَایحْصی، یا مَنْ لَهُ جَلالٌ لَایکیفُ، یا مَنْ لَهُ کمالٌ لَایدْرَک، یا مَنْ لَهُ قَضاءٌ لَایرَدُّ، یا مَنْ لَهُ صِفاتٌ لَاتُبَدَّلُ، یا مَنْ لَهُ نُعُوتٌ لَاتُغَیرُ.
اے وہ جسکا ذکر بھلایا نہیں جا سکتااے وہ جسکے نور کو بجھایا نہیں جا سکتا اے وہ جسکی نعمتوں کوشمار نہیں کیا جا سکتا اے وہ جسکی بادشاہی ختم ہونے والی نہیں اے وہ جسکی تعریف کی کوئی حد نہیں اے وہ جسکے جلال کی کیفیت بے بیان ہے اے وہ جسکے کمال کو سمجھا نہیں جا سکتا اے وہ جسکا فیصلہ ٹالا نہیں جا سکتا اے وہ جسکی صفات میں تبدیلی نہیں آسکتی اے وہ جسکے وصفوں میں تبدیلی نہیں۔
یا رَبَّ الْعالَمِینَ، یا مالِک یوْمِ الدِّینِ، یا غایهَ الطَّالِبِینَ، یا ظَهْرَ اللَّاجِینَ، یا مُدْرِک الْهارِبِینَ، یا مَنْ یحِبُّ الصَّابِرِینَ، یا مَنْ یحِبُّ التَّوَّابِینَ، یا مَنْ یحِبُّ الْمُتَطَهِّرِینَ، یا مَنْ یحِبُّ الْمُحْسِنِینَ، یا مَنْ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِینَ.
اے عالمین کے پروردگار اے روز جزا کے مالک اے طالبوں کے مقصود اے پناہ لینے والوں کی پناہ گاہ اے بھاگنے والوں کو پالینے والے اے وہ جو صبر والوں کودوست رکھتا ہے اے وہ جو توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے اے وہ جو پاکیزگی والوں کو پسندکرتا ہے اے وہ جونیکوکاروں کو پسند کرتا ہے اے وہ جو ہدایت یافتہ لوگوں کو جانتا ہے۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا شَفِیقُ، یا رَفِیقُ، یا حَفِیظُ، یا مُحِیطُ، یا مُقِیتُ، یا مُغِیثُ، یا مُعِزُّ، یا مُذِلُّ، یا مُبْدِئُ، یا مُعِیدُ.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے مہربان اے ہمدم اے نگہدار اے احاطہ کرنے والے اے رزق دینے والے اےفریاد رس اے عز ت دینے والے اے ذلت دینے والے اے پیدا کرنے والے اے لوٹانے والے ۔
یا مَنْ هُوَ أَحَدٌ بِلا ضِدٍّ، یا مَنْ هُوَ فَرْدٌ بِلا نِدٍّ، یا مَنْ هُوَ صَمَدٌ بِلا عَیبٍ، یا مَنْ هُوَ وِتْرٌ بِلا کیفٍ، یا مَنْ هُوَ قاضٍ بِلا حَیفٍ، یا مَنْ هُوَ رَبٌّ بِلا وَزِیرٍ، یا مَنْ هُوَ عَزِیزٌ بِلا ذُلٍّ، یا مَنْ هُوَ غَنِی بِلا فَقْرٍ، یا مَنْ هُوَ مَلِک بِلا عَزْلٍ، یا مَنْ هُوَ مَوْصُوفٌ بِلا شَبِیهٍ.
اے وہ جو ایسا یگانہ ہے جس کا کوئی مقابل نہیں اے وہ جو ایسا یکتا ہے جسکا شریک نہیں اے وہ جو بے نیاز ہے جس میں کوئی عیب نہیں اے وہ جوایسا فرد ہیجس میں کوئی کیفیت نہیں اے وہ جسکا فیصلہ خلاف حق نہیں ہوتا اے وہ رب جسکا کوئی وزیرنہیں ہے اے وہ عزت دار جسے ذلت نہیں اے وہ ثروت مند جو محتاج نہیں اے وہ بادشاہ جسے ہٹایا نہیں جا سکتا اےایسے صفتوں والے جسکی کوئی مثال نہیں۔
یا مَنْ ذِکرُهُ شَرَفٌ لِلذَّاکرِینَ، یا مَنْ شُکرُهُ فَوْزٌ لِلشَّاکرِینَ، یا مَنْ حَمْدُهُ عِزٌّ لِلْحامِدِینَ، یا مَنْ طَاعَتُهُ نَجاهٌ لِلْمُطِیعِینَ، یا مَنْ بابُهُ مَفْتُوحٌ لِلطَّالِبِینَ، یا مَنْ سَبِیلُهُ واضِحٌ لِلْمُنِیبِینَ، یا مَنْ آیاتُهُ بُرْهانٌ لِلنَّاظِرِینَ، یا مَنْ کتابُهُ تَذْکرَهٌ لِلْمُتَّقِینَ، یا مَنْ رِزْقُهُ عُمُومٌ لِلطَّائِعِینَ وَالْعاصِینَ، یا مَنْ رَحْمَتُهُ قَرِیبٌ مِنَ الْمُحْسِنِینَ.
اے وہ جسکا ذکر ذاکروں کے لیے وجہ بزرگی ہے اے وہ جسکاشکر شاکروں کے لیے کامیابی ہے اے وہ جسکی حمد، حمدکرنے والوں کے لیے وجہ عزت ہے اے وہ جسکی فرمانبرداری فرمانبرداروں کے لیے وجہ نجات ہے اے وہ جسکا دروازہ طلبگاروں کے لیے کھلا رہتا ہے اے وہ جسکا راستہ توبہ کرنے والوں کیلئے ظاہر و واضح ہے اے وہ جسکی نشانیاں دیکھنے والوں کیلئے پختہ دلیل ہیں اے وہ جسکی کتاب پرہیزگاروںکے لیے نصیحت ہے اے وہ جسکا رزق فرمانبرداروں اور نافرمانوں کے لیے یکساں ہے اے وہ جسکی رحمت نیکوکاروں کے نزدیک تر ہے۔
یا مَنْ تَبارَک اسْمُهُ، یا مَنْ تَعالی جَدُّهُ، یا مَنْ لَاإِلهَ غَیرُهُ، یا مَنْ جَلَّ ثَناؤُهُ، یا مَنْ تَقَدَّسَتْ أَسْماؤُهُ، یا مَنْ یدُومُ بَقاؤُهُ، یا مَنِ الْعَظَمَهُ بَهاؤُهُ، یا مَنِ الْکبْرِیاءُ رِداؤُهُ، یا مَنْ لَاتُحْصی آلاؤُهُ، یا مَنْ لَاتُعَدُّ نَعْماؤُهُ.
اے وہ جسکا نام برکت والا ہے اے وہ جسکی شان بلند ہے اے وہ جسکے سوا کوئی معبود نہیں اے وہ جسکی تعریف روشن ہے اے وہ جسکے نام پاک وپاکیزہ ہیں اے وہ جسکی ذات ہمیشہ رہنے والی ہے اے وہ کہ بزرگی جسکا جلوہ ہے اے وہ کہ بڑای جسکا لباس ہے اے وہ جسکی نعمتوں کی حد نہیں اے وہ جسکی نعمتوں کا شمار نہیں۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا مُعِینُ، یا أَمِینُ، یا مُبِینُ، یا مَتِینُ، یا مَکینُ، یا رَشِیدُ، یا حَمِیدُ، یا مَجِیدُ، یا شَدِیدُ، یا شَهِیدُ.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے مددگار اے امانتدار اے آشکار اے سنجیدہ اے قدرت والے اے ہدایت والے اے تعریف والے اے بزرگی والے اے محکم اے گواہ۔
یا ذَا الْعَرْشِ الْمَجِیدِ، یا ذَا الْقَوْلِ السَّدِیدِ، یا ذَا الْفِعْلِ الرَّشِیدِ، یا ذَا الْبَطْشِ الشَّدِیدِ، یا ذَا الْوَعْدِ وَالْوَعِیدِ، یا مَنْ هُوَ الْوَلِی الْحَمِیدُ، یا مَنْ هُوَ فَعَّالٌ لِما یرِیدُ، یا مَنْ هُوَ قَرِیبٌ غَیرُ بَعِیدٍ، یا مَنْ هُوَ عَلی کلِّ شَیءٍ شَهِیدٌ، یا مَنْ هُوَ لَیسَ بِظَلَّامٍ لِلْعَبِیدِ.
اے عرش عظیم کے مالک اے سچے قول والے اے پختہ تر کام کرنے والے اے سخت گرفت کرنے والے اے وعدہ کرنے اور دھمکی دینے والے اے وہ جو قابل تعریف سرپرست ہے اے وہ جو چاہے کر گزرتا ہے اے وہ جو ایسا قریب ہے کہ دور نہیں ہوتا اے وہ جو ہر چیز کا دیکھنے والا ہے اے وہ جوبندوں پر ہرگز ظلم نہیں کرتا۔
یا مَنْ لَاشَرِیک لَهُ وَلَا وَزِیرَ، یا مَنْ لَاشَبِیهَ لَهُ وَ لَا نَظِیرَ، یا خالِقَ الشَّمْسِ وَ الْقَمَرِ الْمُنِیرِ، یا مُغْنِی الْبائِسِ الْفَقِیرِ، یا رازِقَ الطِّفْلِ الصَّغِیرِ، یا راحِمَ الشَّیخِ الْکبِیرِ، یا جابِرَ الْعَظْمِ الْکسِیرِ، یا عِصْمَهَ الْخائِفِ الْمُسْتَجِیرِ، یا مَنْ هُوَ بِعِبادِهِ خَبِیرٌ بَصِیرٌ، یا مَنْ هُوَ عَلی کلِّ شَیءٍ قَدِیرٌ.
اے وہ جسکا نہ کوئی شریک ہے نہ وزیر اے وہ جسکی نہ کوئی مثل ہے نہ ثانی اے سورج اور روشن چاند کے خالق اے نادار و بے نوا کو ثروت دینے والے اے ننھے بچے کو رزق دینے والے اے بڑے بوڑھے پر رحم کرنے والے اے ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے والے اے خوفزدہ کو پناہ دینے والے اے وہ جو خود اپنے بندوں کو جانتا اوردیکھتا ہے اے وہ جو ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے۔
یا ذَا الْجُودِ وَ النِّعَمِ، یا ذَا الْفَضْلِ وَ الْکرَمِ، یا خالِقَ اللَّوْحِ وَ الْقَلَمِ، یا بارِئَ الذَّرِّ وَ النَّسَمِ، یا ذَا الْبَأْسِ وَ النِّقَمِ، یا مُلْهِمَ الْعَرَبِ وَ الْعَجَمِ، یا کاشِفَ الضُّرِّ وَ الْأَلَمِ، یا عَالِمَ السِّرِّ وَ الْهِمَمِ، یا رَبَّ الْبَیتِ وَ الْحَرَمِ، یا مَنْ خَلَقَ الْأَشْیاءَ مِنَ الْعَدَمِ.
اے نعمتوں والے سخی ایفضل و کرم کرنے والے اے لوح و قلم کے پیدا کرنے والے اے انسانوں اور حشرات کے خلق کرنے والے اے سخت گیر اور بدلہ لینے والے اے عرب و عجم کو الہام کرنے والے اے درد و غم کو دور کرنے والے اے راز و نیت کے جاننے والے اے کعبہ و حرم کے پروردگار اے وہ جس نے چیزوں کو عدم سے پیدا کیا۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا فاعِلُ، یاجاعِلُ، یا قابِلُ، یا کامِلُ، یا فاصِلُ، یا واصِلُ، یا عادِلُ، یا غالِبُ، یاطالِبُ، یا واهِبُ.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے کام کرنے والے اے بنانے والے اے قبول کرنے والیاے کامل اے جداکرنے والے اے ملانے والے اے عدل کرنے والے اے غلبہ والے اے طلب کرنے والے اے عطا کرنے والے۔
یا مَنْ أَنْعَمَ بِطَوْلِهِ، یا مَنْ أَکرَمَ بِجُودِهِ، یا مَنْ جادَ بِلُطْفِهِ، یا مَنْ تَعَزَّزَ بِقُدْرَتِهِ، یا مَنْ قَدَّرَ بِحِکمَتِهِ، یا مَنْ حَکمَ بِتَدْبِیرِهِ، یا مَنْ دَبَّرَ بِعِلْمِهِ، یا مَنْ تَجاوَزَ بِحِلْمِهِ، یا مَنْ دَنَا فِی عُلُّوِهِ، یا مَنْ عَلا فِی دُنُوِّهِ.
اے وہ جس نے اپنے فضل سے نعمت بخشی اے وہ جو سخاوت میں بلند ہے اے وہ جس نے مہربانی سے عطافرمایا اے وہ جس نے اپنی قدرت سے عزت دی اے وہ جس نے حکمت سے اندازہ ٹھہرایا اے وہ جس نے اپنی رائے سے حکم دیا اے وہ جس نے اپنے علم سے نظم قائم کیا اے وہ جو اپنی بردباری سے معاف کرتا ہے اے وہ جو بلند ہوتے ہوئے بھی قریب ہے، اے وہ جو نزدیکی میں بھی بلند ہے۔
یا مَنْ یخْلُقُ ما یشَاءُ، یا مَنْ یفْعَلُ ما یشَاءُ، یا مَنْ یهْدِی مَنْ یشَاءُ، یا مَنْ یضِلُّ مَنْ یشَاءُ، یا مَنْ یعَذِّبُ مَنْ یشَاءُ، یا مَنْ یغْفِرُ لِمَنْ یشَاءُ، یا مَنْ یعِزُّ مَنْ یشَاءُ، یا مَنْ یذِلُّ مَنْ یشَاءُ، یا مَنْ یصَوِّرُ فِی الْأَرْحامِ مَا یشَاءُ، یا مَنْ یخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ یشَاءُ.
اے وہ کہ جو چاہے پیدا کرتا ہے اے وہ کہ جو چاہے کرگزرتاہے اے وہ کہ جسے چاہے ہدایت دیتا ہے اے وہ کہ جسے چاہے گمراہ کرتا ہے اے وہ کہ جسے چاہے عذابدیتا ہے اے وہ کہ جسے چاہے بخشتا ہے اے وہ کہ جسے چاہے عزت دیتا ہے اے وہ کہ جسے چاہیذلت دیتا ہے اے وہ کہ شکموں میں جیسی چاہے صورت بناتا ہے اے وہ کہ جسے چاہے اپنی رحمت سے خاص کرتا ہے۔
یا مَنْ لَمْ یتَّخِذْ صاحِبَهً وَ لَا وَلَداً، یا مَنْ جَعَلَ لِکلِّ شَیءٍ قَدْراً، یا مَنْ لَایشْرِک فِی حُکمِهِ أَحَداً، یا مَنْ جَعَلَ الْمَلائِکهَ رُسُلاً، یا مَنْ جَعَلَ فِی السَّماءِ بُرُوجاً، یا مَنْ جَعَلَ الْأَرْضَ قَراراً، یا مَنْ خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَراً، یا مَنْ جَعَلَ لِکلِّ شَیءٍ أَمَداً، یا مَنْ أَحاطَ بِکلِّ شَیءٍ عِلْماً، یا مَنْ أَحْصی کلَّ شَیءٍ عَدَداً.
اے وہ جس نے نہ بیوی کی اور نہ اولاد والا ہوا اے وہ جس نے ہر چیز کاایک انداز ٹھہرایا اے وہ جس کی حکومت میں کوئی حصہ دار نہیں اے وہ جس نے فرشتوں کو قاصد قرار دیا اے وہ جس نے آسمان میں برج ترتیب دیے اے وہ جس نے زمین کو رہنے کی جگہ بنایا اے وہ جس نے انسان کو قطرہ آب سے پیدا کیا اے وہ جس نے ہر چیز کی مدت مقرر فرمائی اے وہ جسکا علم ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے اے وہ جس نے سب چیزوں کا شمار کر رکھا ہے۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا أَوَّلُ، یا آخِرُ، یاظاهِرُ، یا باطِنُ، یابَرُّ، یاحَقُّ، یافَرْدُ، یاوِتْرُ، یاصَمَدُ، یاسَرْمَدُ.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے اول اے آخر اے ظاہر اے باطن اے نیک اے حق اے یکتا اے یگانہ اے بے نیاز اے دائم۔
یا خَیرَ مَعْرُوفٍ عُرِفَ، یا أَفْضَلَ مَعْبُودٍ عُبِدَ، یا أَجَلَّ مَشْکورٍ شُکرَ، یا أَعَزَّ مَذْکورٍ ذُکرَ، یا أَعْلی مَحْمُودٍ حُمِدَ، یا أَقْدَمَ مَوْجُودٍ طُلِبَ، یا أَرْفَعَ مَوْصُوفٍ وُصِفَ، یا أَکبَرَ مَقْصُودٍ قُصِدَ، یا أَکرَمَ مَسْؤُولٍ سُئِلَ، یا أَشْرَفَ مَحْبُوبٍ عُلِمَ.
اے پہچانے ہوؤں میں بہترین پہچانے ہوئے اے بہترین معبود کہ جسکی عبادت کی جائے اے شکر کیے ہو ؤں میں بہترین شکر کیے گئے اے ذکر کئے ہوؤں میں بلندتر اے تعریف کیے ہوؤں میں بالاتر اے ہر موجود سے قدیم جو طلب کیا گیا اے ہر موصوف سیاعلٰی جس کی توصیف کی گئی اے ہرمقصود سے بلند کہ جسکا قصد کیا گیا اے ہر سوال شدہ سے باعزت جس سے سوال ہوا اے بہترین محبوب۔
یا حَبِیبَ الْباکینَ، یا سَیدَ الْمُتَوَکلِینَ، یا هادِی الْمُضِلِّینَ، یا وَلِی الْمُؤْمِنِینَ، یا أَنِیسَ الذَّاکرِینَ، یا مَفْزَعَ الْمَلهُوفِینَ، یا مُنْجِی الصَّادِقِینَ، یا أَقْدَرَ الْقادِرِینَ، یا أَعْلَمَ الْعالِمِینَ، یا إِلهَ الْخَلْقِ أَجْمَعِینَ.
اے رونے والوں کے دوست اے توکل کرنے والوں کے سردار اےگمراہوں کو ہدایت دینے والے اے مومنوں کے سرپرست اے یادکرنے والوں کے ہمدم اے دل جلوں کی پناہ گاہ اے سچے لوگوں کو نجات دینے والے اے قدرت والوں میں بڑے باقدرت اے علم والوں سے زیادہ علم رکھنے والے اے ساری مخلوق کے معبود۔
یا مَنْ عَلا فَقَهَرَ، یا مَنْ مَلَک فَقَدَرَ، یا مَنْ بَطَنَ فَخَبَرَ، یا مَنْ عُبِدَ فَشَکرَ، یا مَنْ عُصِی فَغَفَرَ، یا مَنْ لَا تَحْوِیهِ الْفِکرُ، یامَنْ لَایدْرِکهُ بَصَرٌ، یا مَنْ لَایخْفی عَلَیهِ أَثَرٌ، یا رازِقَ الْبَشَرِ، یا مُقَدِّرَ کلِّ قَدَرٍ.
اے وہ جو بلند اور مسلط اے وہ جو مالک و توانا ہے اے وہ جونہاں اور خبردار ہے ہے اے وہ جو معبود ہے تو شاکر بھی ہے اے وہ جسکی معصیت ہو تو بخش دیتا ہے اے وہ جسکو فکر پا نہیں سکتی اے وہ جسے آنکھ دیکھ نہیں سکتی اے وہ جس پر کوئی نشان مخفی نہیں ہے اے بشر کوروزی دینے والے اے ہر اندازے کے مقرر کرنے والے۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا حافِظُ، یا بارِئُ، یا ذارِئُ یا باذِخُ، یافارِجُ، یا فاتِحُ، یا کاشِفُ، یا ضامِنُ، یا آمِرُ، یا ناهِی.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے نگہبان اے پیدا کرنے والے اے ظاہر کرنے والے اے بلندی والے اے کشائش دینے والے اے کھولنے والے اے نمایاں کرنے والے اے ذمہ دار اے حکم کرنے والے اے روکنے والے۔
یامَنْ لَا یعْلَمُ الْغَیبَ إِلّا هُوَ، یا مَنْ لَایصْرِفُ السُّوءَ إِلّا هُوَ، یا مَنْ لَایخْلُقُ الْخَلْقَ إِلّا هُوَ، یا مَنْ لَایغْفِرُ الذَّنْبَ إِلّا هُوَ، یا مَنْ لَایتِمُّ النِّعْمَهَ إِلّا هُوَ، یا مَنْ لَایقَلِّبُ الْقُلُوبَ إِلّا هُوَ، یا مَنْ لَایدَبِّرُ الْأَمْرَ إِلّا هُوَ، یا مَنْ لَاینَزِّلُ الْغَیثَ إِلّا هُوَ، یا مَنْ لَا یبْسُطُ الرِّزْقَ إِلّا هُوَ، یا مَنْ لَایحْیی الْمَوْتی إِلّا هُوَ.
اے وہ جسکے سوا کوئی بھی غیب نہیں جانتا اے وہ جس کے سوا کوئی دکھ دور نہیں کرسکتا اے وہ جسکے سوا کوئی بھی خلق نہیں کر سکتااے وہ جسکے سواکوئی گناہ معاف نہیں کرتا اے وہ جسکے سوا کوئی نعمت تمام نہیں کرتا اے وہ جسکے سوا کوئی دلوں کونہیں پلٹاتا اے وہ جسکے سوا کوئی کام پورے نہیں کرتا اے وہ جسکے سوا کوئی بارش نہیں برساتا
یا مُعِینَ الْضُعَفاءِ، یا صاحِبَ الْغُرَباءِ، یا ناصِرَ الْأَوْلِیاءِ، یا قاهِرَ الْأَعْداءِ، یا رافِعَ السَّماءِ، یا أَنِیسَ الْأَصْفِیاءِ، یا حَبِیبَ الْأَتْقِیاءِ، یا کنْزَ الْفُقَراءِ، یا إِلهَ الْأَغْنِیاءِ، یا أَکرَمَ الْکرَماءِ.
اے وہ جسکے سوا کوئی روزی نہیں بڑھاتا اے وہ جسکے سوا کوئی مردے زندہ نہیں کرتا۔اے کمزوروں کے مددگار اے مسافروں کے ہمدم اے دوستوں کی مدد کرنے والے اے دشمنوں پر غلبہ پانے والے اے آسمان کو بلند کرنے والے اے خواص کے ساتھی اے پرہیزگاروں کے دوست اے بے مایوں کے خزانے اے دولتمندوں کے معبود اے کریموں سے زیادہ کریم۔
یا کافِیاً مِنْ کلِّ شَیءٍ، یا قائِماً عَلَی کلِّ شَیءٍ، یا مَنْ لَا یشْبِهُهُ شَیءٌ، یا مَنْ لَایزِیدُ فِی مُلْکهِ شَیءٌ، یا مَنْ لَایخْفی عَلَیهِ شَیءٌ، یا مَنْ لَا ینْقُصُ مِنْ خَزائِنِهِ شَیءٌ، یا مَنْ لَیسَ کمِثْلِهِ شَیءٌ، یا مَنْ لَایعْزُبُ عَنْ عِلْمِهِ شَیءٌ، یا مَنْ هُوَ خَبِیرٌ بِکلِّ شَیءٍ، یا مَنْ وَسِعَتْ رَحْمَتُهُ کلَّ شَیءٍ.
اے ہر چیز سے کفایت کرنے والے اے ہر چیز کی نگرانی کرنے والے اے وہ جسکی مثل کوئی چیز نہیں اے وہ جسکی حکومت میں کوئی چیز اضافہ نہیں کر سکتی اے وہ جس سے کوئی چیز مخفی نہیں اے وہ جسکے خزانوں میں کسی شئی سے کمی نہیں آتی اے وہ جسکی مثل کوئی چیز نہیں اے وہ جسکے علم سے کوئی چیز باہر نہیں ہے اے وہ جو ہر چیز کی خبر رکھتا ہے اے وہ جسکی رحمت ہر چیز تک وسیع ہے۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا مُکرِمُ، یا مُطْعِمُ، یا مُنْعِمُ، یا مُعْطِی، یا مُغْنِی، یا مُقْنِی، یا مُفْنِی، یا مُحْیی، یا مُرْضِی، یا مُنْجِی.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے عزت دینے والے اے کھانا دینے والے اے نعمت دینے والے اے عطا کرنے والے اے غنی بنانے والے اے ذخیرہ کرنے والے اے فنا کرنے والے اے زندہ کرنے والے اے بیماری دینے والے اے نجات دینے والے۔
یا أَوَّلَ کلِّ شَیءٍ وَآخِرَهُ، یا إِلهَ کلِّ شَیءٍ وَمَلِیکهُ، یا رَبَّ کلِّ شَیءٍ وَصانِعَهُ، یا بارِئَ کلِّ شَیءٍ وَخالِقَهُ، یا قابِضَ کلِّ شَیءٍ وَباسِطَهُ، یا مُبْدِئَ کلِّ شَیءٍ وَمُعِیدَهُ، یا مُنْشِئَ کلِّ شَیءٍ وَمُقَدِّرَهُ، یا مُکوِّنَ کلِّ شَیءٍ وَمُحَوِّلَهُ، یا مُحْیی کلِّ شَیءٍ وَمُمِیتَهُ، یا خالِقَ کلِّ شَیءٍ وَوارِثَهُ.
اے ہر چیز سے پہلے اور اسکے بعد اے ہرچیز کے معبود اور اسکے مالک اے ہر چیز کے پروردگار اور اسے بنانے والے اے ہر چیز کے پیدا کرنے والے اوراندازہ ٹھہرانے والے اے ہرچیز کو بند کرنے اور کھولنے والے اے ہر چیزکا آغاز کرنے والے اور اسے لوٹانے والے اے ہر چیز کو بڑھانے اور اسکا اندازہ کرنے والے اے ہر چیز کو بنانے اور اسے تبدیل کرنے والے اے ہر چیز کو زندہ کرنے اور اسے موت دینے والے اے ہر چیز کے خالق و وارث۔
یا خَیرَ ذاکرٍ وَمَذْکورٍ، یا خَیرَ شاکرٍ وَمَشْکورٍ، یا خَیرَ حامِدٍ وَمَحْمُودٍ، یا خَیرَ شاهِدٍ وَمَشْهُودٍ، یا خَیرَ داعٍ وَمَدْعُوٍّ، یا خَیرَ مُجِیبٍ وَمُجابٍ، یا خَیرَ مُؤْنِسٍ وَأَنِیسٍ، یا خَیرَ صاحِبٍ وَجَلِیسٍ، یا خَیرَ مَقْصُودٍ وَمَطْلُوبٍ، یا خَیرَ حَبِیبٍ وَمَحْبُوبٍ.
اے بہترین ذکر کرنے والے اور ذکر کیے ہوئے اے بہترین شکر کرنے والے اور شکرکیے ہوئے اے بہترین حمد کرنے والے اور حمد کیے ہوئے اے بہترین گواہ اور گواہی دیے ہوئے اے بہترین بلانے والے اور بلائے ہوئے اے بہترین جواب دینے والے اور جواب دیئے ہوئے اے بہترین انس کرنے والے اور انس کیے ہوئے اے بہترین رفیق اور ہم نشین اور بہترین قصد کیے ہوئے اور طلب کئے گئے اے بہترین دوست اور دوست رکھے ہوئے۔
یا مَنْ هُوَ لِمَنْ دَعاهُ مُجِیبٌ، یا مَنْ هُوَ لِمَنْ أَطاعَهُ حَبِیبٌ، یا مَنْ هُوَ إِلَی مَنْ أَحَبَّهُ قَرِیبٌ، یا مَنْ هُوَ بِمَنِ اسْتَحْفَظَهُ رَقِیبٌ، یا مَنْ هُوَ بِمَنْ رَجاهُ کرِیمٌ، یا مَنْ هُوَ بِمَنْ عَصاهُ حَلِیمٌ، یا مَنْ هُوَ فِی عَظَمَتِهِ رَحِیمٌ، یا مَنْ هُوَ فِی حِکمَتِهِ عَظِیمٌ، یا مَنْ هُوَ فِی إِحْسانِهِ قَدِیمٌ، یا مَنْ هُوَ بِمَنْ أَرادَهُ عَلِیمٌ.
اے وہ جسے پکارا جائے توجواب دیتا ہے اے وہ جسکی اطاعت کی جائے تومحبت کرتا ہے اے وہ جو محبت کرنے والے کے قریب ہوتا ہے اے وہ جو طالبِ حفاظت کا نگہبان ہے اے وہ جو امیدوار پر کرم کرتا ہے اے وہ جو نافرمان کے ساتھ نرمی کرتا ہے اے وہ جو اپنی بڑائی کے باوجود مہربان ہے اے وہ جو اپنی حکمت میں بلند ہے اے وہ جو قدیم احسان والا ہے اے وہ جو ارادہ رکھنے والے کو جانتا ہے۔
اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِک یا مُسَبِّبُ، یا مُرَغِّبُ، یا مُقَلِّبُ، یا مُعَقِّبُ، یا مُرَتِّبُ، یا مُخَوِّفُ، یا مُحَذِّرُ، یا مُذَکرُ، یا مُسَخِّرُ، یا مُغَیرُ.
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے اے سبب بنانے والے اے شوق دلانے والے اے پلٹانے والے اے پیچھا کرنے والے اے تربیت کرنے والے اے خوف دلانے والے اے ڈرانے والے اے یادکرنے والے اے پابند کرنے والے اے بدلنے والے۔
یا مَنْ عِلْمُهُ سابِقٌ، یا مَنْ وَعْدُهُ صادِقٌ، یا مَنْ لُطْفُهُ ظاهِرٌ، یا مَنْ أَمْرُهُ غالِبٌ، یا مَنْ کتابُهُ مُحْکمٌ، یا مَنْ قَضاؤُهُ کائِنٌ، یا مَنْ قُرْآنُهُ مَجِیدٌ، یا مَنْ مُلْکهُ قَدِیمٌ، یا مَنْ فَضْلُهُ عَمِیمٌ، یا مَنْ عَرْشُهُ عَظِیمٌ.
اے وہ جسکا علم سبقت رکھتا ہے اے وہ جسکا وعدہ سچا ہے اے وہ جسکا لطف ظاہر ہے اے وہ جسکا حکم غالب ہے اے وہ جسکی کتاب محکم ہے اے وہ جسکا فیصلہ نافذ ہے اے وہ جسکا قرآن شان والا ہے اے وہ جسکی حکومت قدیمی ہے اے وہ جسکا فضل عام ہے اے وہ جسکا عرش عظیم ہے۔
یا مَنْ لَایشْغَلُهُ سَمْعٌ عَنْ سَمْعٍ، یا مَنْ لَایمْنَعُهُ فِعْلٌ عَنْ فِعْلٍ، یا مَنْ لَایلْهِیهِ قَوْلٌ عَنْ قَوْلٍ، یا مَنْ لَایغَلِّطُهُ سُؤالٌ عَنْ سُؤالٍ، یا مَنْ لَایحْجُبُهُ شَیءٌ عَنْ شَیءٍ، یا مَنْ لَایبْرِمُهُ إِلْحاحُ الْمُلِحِّینَ، یا مَنْ هُوَ غایهُ مُرادِ الْمُرِیدِینَ، یا مَنْ هُوَ مُنْتَهی هِمَمِ الْعارِفِینَ، یا مَنْ هُوَ مُنْتَهی طَلَبِ الطَّالِبِینَ، یا مَنْ لَایخْفی عَلَیهِ ذَرَّهٌ فِی الْعالَمِینَ.
اے وہ جسے ایک سماعت دوسری سماعت سے غافل نہیں کرتی اے وہ جس کیلئے ایک فعل دوسرے فعل سے مانع نہیں ہوتا اے وہ جس کیلئے ایک قول دوسرے قول میں خلل نہیں ڈالتا اے وہ جسے ایک سوال دوسرے سوال میں غلطی نہیں کراتا اے وہ جسکے لیے ایک چیز دوسری چیز کے آگے حائل نہیں ہوئی اے وہ جسے اصرار کرنے والوں کااصرار تنگ دل نہیں کرتا اے وہ جو ارادہ کرنے والوں کے ارادے کی انتہا ہے اے وہ جو عارفوں کی امنگوں کا نقطئہ آخر ہے اے وہ جو طلبگاروں کی طلب کی انتہا ہے اے وہ جسکے لیے سارے جہانوں میں سے ایک ذرہ بھی پوشیدہ نہیں۔
یا حَلِیماً لَایعْجَلُ، یا جَوَاداً لَایبْخَلُ، یا صادِقاً لَا یخْلِفُ، یا وَهَّاباً لَایمَلُّ، یا قاهِراً لَایغْلَبُ، یا عَظِیماً لَایوصَفُ، یا عَدْلاً لَا یحِیفُ، یا غَنِیاً لَایفْتَقِرُ، یا کبِیراً لَایصْغُرُ، یا حافِظاً لَایغْفُلُ، سُبْحانَک یا لَا إِلهَ إِلّا أَنْتَ، الْغَوْثَ الْغَوْثَ خَلِّصْنا مِنَ النَّارِ یا رَبِّ.
اے وہ بردبار جو جلدی نہیں کرتا اے وہ داتا جو ہاتھ نہیں کھینچتا اے وہ صادق جو خلاف ورزی نہیں کرتا اے وہ دینے والا جو تھکتا نہیں اے زبردست جو مغلوب نہیں ہوتا اے بے بیان عظمت والے اے وہ عادل جو ظالم نہیں اے وہ دولت والے جو کسی کا محتاج نہیں اے وہ بڑا جو چھوٹا نہیں اے وہ نگہبان جو غافل نہیں تو پاک ہے اے وہ کہ سوائے تیرے کوئی معبود نہیں اے فریاد رس اے فریاد رس ہمیں آتش جہنم سے بچالے اے پالنے والے۔